Advertisement

پیر کے ناخنوں کی فنگس سے چھٹکارے کے لیے یہ قدرتی طریقہ آزمائیں

ناخن ہاتھوں کی انگلیوں کے ہوں یا پیروں کی نگلیوں کے، ان کا کام حفاظت کرنا ہے۔ دیکھا گیا ہے لوگوں کی اکثریت ہاتھوں انگلیوں کی حفاظت تو کرتی ہیں تاہم پیروں اور اس کے ناخنوں پر اتنی توجہ نہیں دیتی، جس کے نتیجے میں کئی مسائل جنم لیتے ہیں ان ہی میں ناخنوں میں فنگس کا ہونا شامل ہے ۔

پیرعموماً جرابوں اور جوتوں میں چھپے ہوئے ہوتے ہیں اس لیے یہ اکثر پسینے کے سبب گیلے رہتے ہیں اس طرح ان میں کئی طرح کے جراثیم پنپنے لگتے ہیں جو ان ناخن میں فنگس کا سبب بنتے ہیں۔

فنگس کی وجہ سے جو علامات ظاہر ہوتی ہے ان میں ناگوار مہک لیے مادے کا اخراج، پیر کے ناخنوں کے رنگ یا سخت میں تبدیلی ہونا شامل ہیں۔ اسی لیے ضروری ہے کہ اس فنگس کا فوری علاج کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پر اس فنگس کے لیے قدرتی گھریلوں علاج پیش کیا جارہا ہے جو نقصان دہ کیمیکلز سے پاک ہونے کےساتھ  اس ضمن میں مفید ثابت ہوگا۔

اجزاء:

اس مقصد کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں 1 ڈراپر، 3 کپ اینٹی سیپٹک ماؤتھ واش، 3 کپ سیب کا سرکہ، ٹی ٹری آئل، تھائیم کا تیل، زیتون کا تیل، ٹوتھ برش اورتولیہ شامل ہیں۔

Advertisement

ہدایات:

ایک بڑے بیسن میں 3 کپ اینٹی سیپٹک ماؤتھ واش  اور 3 کپ سیب کا سرکہ ڈالیں۔ پیروں کو بیسن میں 30 منٹ تک ڈبو کر رکھیں۔ بیسن سے  پیروں کو نکال کر صاف تولیہ کا استعمال کرتے ہوئے اچھی طرح خشک کریں۔

تھیم آئل، ٹی ٹری آئل اور زیتون کے تیل کے برابر حصے کو ڈراپر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب ڈراپر کی مدد سے ناخنوں پر تیل لگائیں اور 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔

ناخنوں میں تیل کے مکسچر کو آہستہ سے صاف کرنے کے لیے ٹوتھ برش کو استعمال کریں اس عمل کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ فنگس مکمل طور پر صاف نہ ہوجائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version