Advertisement

سردی میں کھانسی سے بچنے کا آسان طریقہ جانیے

موسمِ سرما کے آتے ہی بیشتر افراد نزلہ، زکام اور خاص کر کھانسی کے شکار ہونے لگتے ہیں تو آج ہم آپکو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے جس سے آپکی کھانسی کو آرام آئے گا۔

رات کو سوتے وقت ایک مٹھی کالے بھنے ہوئے چنے کھا کر اوپر سے ایک گلاس گرم دودھ پی لیں۔

اس سے پھیپھڑوں میں جما ہوا بلغم خارج ہوجائے گا، کھانسی میں آرام ملے گا اور سانس بھی نہیں پھولے گا۔

اس کے علاوہ 4 مزید ٹوٹکے جان لیں جو ضرورت پڑنے پر آپکے کام آسکتے ہیں۔

پہلا ٹوٹکہ:

Advertisement

ایک چمچہ شہد لیں اور اس میں کالی مرچ پیس کر ملا کر کھائیں۔

اور ایک دفعہ شہد منہ رکھنے کے بعد کم سے کم دو گھنٹے کچھ نا کھائیں اور نا ہی پئیں، یہ الرجی کا دشمن ٹوٹکہ مانا جاتا ہے۔

دوسرا ٹوٹکہ:

دھنیہ کا مغز پانچ تولہ، سونف کا مغز پانچ تولہ، خشخاش پانچ تولہ، شکر پانچ تولہ لیں۔

ان سب کو باریک پیس لیں اور ایک سفوف بنالیں، اب اس میں نیم گرم دودھ یا نیم گرم پانی شامل کریں اور کھالیں۔

تیسرا ٹوٹکہ:

Advertisement

منقہ لیں اور اس میں خشخاش برابر کی لے کر کوٹ لیں، جب باریک کٹ جائے تو ان کی گولیاں بنالیں۔

ایک گولی صبح، ایک دوپہر اور ایک شام لیں اور نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

چوتھا ٹوٹکہ:

ایک گلاس گرم دودھ میں آدھا چمچہ ہلدی ڈال کر رات سونے سے پہلے پی لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version