بالوں کو لمبا کرنے کا آسان اور سستا نسخہ سامنے آگیا

بالوں کو لمبا کرنے کا آسان اور سستا نسخہ سامنے آگیا
لمبے، گھنے اور مضبوط بالوں کی خواہش تو ہر عورت کو ہوتی ہے لیکن آج کے دور میں گرتے بالوں کا مسئلہ ہر کسی کے ساتھ ہے۔
اس لیے آج ہم آپ کو بالوں کو لمبا کرنے کا آسان اور سستا نسخہ بتائیں گے۔
ماہرین کے مطابق بالوں کو لمبا کرنے کا آسان گھریلو نسخہ پیاز کا استعمال ہے، پیاز ہر گھر میں آسانی سے دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف ایک انڈے سے بالوں کو گھنا لمبا اور چمکدار بنائیں
پیاز کی بو خاصی ناگوار اور چبھتی ہوئی ہوتی ہے تاہم پیاز ناصرف سر کی خشکی دور کرتی ہے بلکہ اپنے اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی بدولت یہ سر کی سطح کا کھردرا پن دور کرکے خون کی روانی کو بہتر بنانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔
سب سے پہلے ایک درمیانے سائز کی پیاز کدو کش کرکے اس میں ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ کیسٹر آئل شامل کرلیں، اب ان اجزاء کو اچھی طرح ملا کر تیار ہونے والے آمیزے کو تھوڑا تھوڑا کرکے بالوں پر لگائیں۔
اب اسے لگانے کے ایک گھنٹے بعد بالوں کو شیمپو سے دھولیں، روزانہ اس آسان عمل کو کرنے سے بال چند دنوں میں لمبے ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

