مچھر رات کی تاریکی میں ہمارے کان کے پاس آکر ’گانا‘ کیوں گاتے ہیں، جانئیے

مچھر رات کی تاریکی میں ہمارے کان کے پاس آکر ’گانا‘ کیوں گاتے ہیںِ، جانئیے
موسم سردی کا ہو یا گرمی کا مچھر رات کی تاریکی میں ہمارے کان کے پاس آکر بے سُرا ’گانا‘ گا کر ہمیں تنگ ضرور کرتے ہیں۔
مچھر ایسا کیوں کرتے ہیں اور ان کی اس حرکت کے پیچھے کیا محرکات ہیں ؟
آئیے اس اسٹوری میں ماہرین کی دی ہوئی رپورٹس کے مطابق جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
کان کے پاس مچھر کیوں گنناتے ہیں؟
تحقیقی رپورٹس کے مطابق مچھر جسم کے ان حصوں کی جانب زیادہ کشش محسوس کرتے ہیں جن میں بو زیادہ ہوتی ہے۔
جب ہم سوتے ہیں تو ہمارے جسم کپڑوں یا کمبل وغیرہ سے چھپے ہوتے ہیں، مگر ہمارے چہرے ضرور نظروں کے سامنے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مچھروں کے کاٹنے سے پریشان ہیں تو انار کے چھلکوں کا استعمال کریں! جانئیے طریقہ
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر کان ہمارے جسم کے چند گندے ترین مقامات میں سے ایک ہے اور یہی وجہ ہے کہ مچھر اس کے اردگرد گھومنا پسند کرتے ہیں۔
ویسے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے مچھر شکار ملنے کی خوشی میں گانا گا رہے ہیں مگر یہ حقیقت نہیں بلکہ وہ آواز ان کے پروں کی برق رفتار حرکت سے خارج ہوتی ہے۔
ایک مچھر فی سیکنڈ 250 بار پروں کو حرکت دے سکتا ہے، جبکہ مچھر ایک دوسرے سے رابطے کے لیے بھی اسی طرح کی آوازیں نکالتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News