چہرے سے بلیچ کے اثرات دور کرنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں

مرد حضرات ہوں یا خواتین چہرے کی رنگت نکھارنے کے لیے بلیچ کا استعمال کرتے ہیں خاص کر خواتین اس ضمن میں بہت ہی غیر محتاط رویہ رکھتی ہیں۔ وہ اپنے میک اپ کا آغاز ہی بلیچ سے کرتی ہیں۔ اوراب یہ اتنا عام ہوچکا ہے کہ اسے فیشل کا لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے۔
بازار میں دستیاب بلیچ میں ایسے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو چہرے کی جلد کو بری طرح متاثرکرتے ہیں بعض اوقات ان کو استعمال کرتے ہی جلد پر جلن ہونے لگتی اور اس کی رنگت سرخ ہوجاتی ہے۔ جبکہ حساس اور ایکنی والی جلد لے لیے یہ انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ بلیچ کو بنانے کے لیے دو اجزاء کو ملایاجاتا ہے جس میں ایک بلیچ یا پاؤڈرہوتا ہے اور دوسرا کریم ہوتی ہے بعض اوقات اس میں پاؤڈر زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے جلد پر بری طرح جلن ہونے لگتی ہے ایسی صورت میں کیا استعمال کیا جائے جو فوری جلن دورکر کے آرام پہنچائیں تاکہ جلد ممکنہ نقصان بھی محفوظ رہے۔
یہاں پر چند ایسے ہی آسان علاج پیش کئے جارہے ہیں جواس ضمن میں مفید ثابت ہوں گے۔
ٹھنڈا پانی
چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں یا آئس کیوب کا استعمال کریں یہ بلیچ سے ہونے والی جلن اور سرخی کودور کرنے میں مفید ثابت ہوگا۔
ایلوویرا جیل
جلن کو دور کرنے کے لیے جلد پر ایلو ویرا جیل لگائیں خاص کر ان حصوں پر جو زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ اس مقصد کے لیے بازار میں دستیاب ایلوویرا جیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور گھر پر موجود پودوں سے تازہ لے کر بھی لگایا جاسکتا ہے دونوں یکساں مفید ہیں۔
ناریل کا دودھ (کوکونٹ ملک)
جلد کو نرم وملائم بنانے کے لیے ناریل کا دودھ استعال کریں یہ جلد کو قدرتی نمی بخشتا ہے۔ ناریل کے دودھ میں سوزش، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو چہرے کی جلن کو دور کے ٹھنڈک کا حساس جگاتی ہیں۔
آلو کے چھلکے
چہرے کوآلو کے چھلکوں سے ڈھانپ دیں تاکہ ان کی سوزش دور ہو۔ ایک یا دو آلو کے چھلکوں کو لے کر دن میں دو بار چند منٹ کے لیے رکھیں تاکہ آپ جلد کو سکون ملے کوشش کریں ایسا کرتے وقت لیٹے رہیں۔
لیوینڈرآئل
اس ایسنشیل آئل میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں اسے روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں، کوشش کریں کہ اس میں پانی یا کسی دوسرے آئل جیسے ناریل کے تیل کو ملا استعمال کریں۔
بلیچ کے بعد متاثرہ حصے پر ہر چند گھنٹے بعد اس تیل کو استعمال کریں اور راحت پائیں۔
مزید نقصان سے بچنے کے لیے براہ راست سورج کی روشنی سے گریز کریں۔ تاکہ جلد بہتر ہوسکے۔ اگر جانا مقصود ہوتو کیپ یا چھتری کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News