لاکھوں روپے میں ملنے والا گولڈ سیرم اب گھر پر بنائیں

حسین بننا اور حسین نظر آنا ہر ایک خواب ہے اور اس کے لئے خواتین کی بڑی تعداد کئی جتن بھی کرتی ہیں ۔ اس مقصد کے لئے کئی طرح کی پروڈکٹ مارکیٹ میں موجود ہیں لیکن ان ہی میں ایک گولڈ سیرم بھی ہے۔
اس سیرم کے لیے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس میں چوبیس قیراط کا خالص سونا استعمال کیا جاتا ہے ۔ گولڈ سیرم جلد کے لئے بنائی جانے والی تمام پروڈکٹ میں سب سے بہترین تصور کی جاتی ہے یہ چہرے کو جواں رکھتاہے یعنی رنگت نکھارنے داغ دھبے دور کرنے اور جھریوں کو مٹانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا ۔ یہ بہت مہنگا ہوتا ہے اور ہر ایک اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا لیکن اسے بہت ہی آسانی سے گھر پر بھی تیار کیا جاسکتا ہے اب یہ مہنگا ترین سیرم گھر پر بنائیں اور اپنا حسن برھائیں جانتے ہیں اسے کیسے تیار کیا جاتا ہے ۔
اجزاء:
سونے کا ورق ایک عدد
انناس کا رس دو کھانے کے چمچ
انگور کا رس بیس انگور
السی کے بیج دو کھانے کے چمچ
گلیسرین دو کھانے کے چمچ
پانی آدھا کپ
وٹامن سی دس قطرے
وٹامن ای دس قطرے
ترکیب:
السی کے بیج کو آدھا کپ گرم پانی میں بھگودیں تاکہ اس کا جیل بن جائے اب اسے چھان لیں ۔ ایک پالی میں سونے کاورق رکھ کر اس میں السی کے جیل، انناس کا رس، گلیسرین، وٹامن سی، وٹامن ای اور انگور کارس نکال کر اچھی طرح ملائیں کچھ دیر میں سونے ورق اس میں تحلیل ہو جائے گا اب کسی اسپرے بوتل میں ڈال کر چہرے پر اس کو اسپرے کریں نکھری رنگت پائیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

