Advertisement

کھانسی کی کتنی اقسام ہیں اور کون سی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے؟

موسم سرما میں کھانسی اور فلو ہونا عام ہے جو ہر ایک کو متاثر کرتا ہے تاہم اگر صرف کھانسی ہی کی بات کی جائے تو اس کی بہت سی اقسام ہیں جن کو معالجین ان کی معیاد یا دوانیے کی بناپر تشخیص کرتے ہیں۔

کھانسی دن میں ہو یا رات کے کسی بھی وقت انسان پریشان ہوجاتا ہے یہ آپ کے روزمرہ کے معمولات اور رات میں آپ کی نیند میں خلل کا سبب بن سکتی ہے کچھ تو خود ہی ٹھیک ہوجاتی ہیں، جبکہ اگر یہ زیادہ عرصے تک جاری رہے تو مختلف ادویات کے استعمال کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

یوں تو کھانسی سے چھٹکارا حاصل کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے جب تک کہ یہ کسی سنگین طبی حالت یا  کسی بیماری کی پیچیدگی کے سبب  نہ ہو۔

کھانسی آپ کی عمر یا جنس سے قطع نظر آپ کے جسم اور دماغ پر بہت ہی مضر اثرات مرتب کرتی ہے دیکھا جائے تو سے سب ہی اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موقع پرکھانسی کا سامنے ضرور کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کھانسی اصل میں کیا اور یہ کیوں ہوتی ہے؟ تو یہاں اس ے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ آپ کھانسی کی صورت میں اس کی وجہ جان کر علاج کرواسکیں۔

Advertisement

کھانسی ہونے وجہ

کھانسی ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں جو یہاں پیش کی جارہی ہیں۔

ان میں سانس کی نالی کا انفیکشن، سردی، نمونیا، فلو، برونکائٹس، سائنوسائٹس، دمہ، گیسٹروایسوفیگل ریفلیکس، کالی کھانسی، تپ دق، منہ خشک ہونے کی صورت میں کھانسی ہونا، مختلف ادویات کا استعمال، الرجی اور آلودگی شامل ہیں۔

کھانسی کے ساتھ ہونے والی علامات

دیگر علامات جو اکثر کھانسی کے ساتھ ہوتی ہیں ان میں ٹھنڈ لگنا، تیز بخار، سینے میں در، سر درد، تھکاوٹ، اورنیند میں خلل شامل ہے۔

عموماً کھانسی زیادہ دیر تک نہیں رہتی اس لیے یہ اتنی پریشان کن بات نہیں ہوتی تاہم کھانسی کا بار بار ہونا تویہ صحت کے سنگین مسئلے کی جانب نشاندہی کرتا ہے۔

Advertisement

اس لیے کھانسی کی درجہ بندی کرنا اور اس قسم کی شناخت کرنا نہایت ضروری ہے یہاں پر ان کی  اقسام دی جارہی ہیں۔

کھانسی کی اقسام

کھانسی کو اس طرح درجہ بند کیا جا سکتا ہے۔

شدید کھانسی:  جب یہ 3 ہفتوں سے کم وقت تک جاری ہے۔

دائمی کھانسی: جب یہ 8 ہفتوں سے زیادہ جاری رہے تو ایسی صورت میں معالج سے رابطہ کرنا نہایت ضروری ہے۔

بلغم والی کھانسی: جوکہ 3 سے 8 ہفتوں کے درمیان کسی بھی دورانئے تک رہتی ہے۔

Advertisement

موسمی کھانسی: جو موسم کے تبدیل ہونے پر جاری ہوتی ہے۔

خشک کھانسی: اگراس میں بلغم کا اخراج نہ ہو۔

رات کی کھانسی: صرف رات کو ہوتی ہے۔

جیسا کہ اوپر بیان کیا جاچکا ہے کہ کھانسی ہونے کی بہت سے وجوہات ہوتی ہیں کچھ تو خود ہی ٹھیک ہوجاتی ہیں جبکہ دائمی کھانسی کے لیے اینٹی بایوٹکس کی ضرورت ہوتی ہے جن کے استعمال کے بعد یہ ٹھیک ہوجاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version