Advertisement

سردیوں کے کئی امراض کا ادرک سے شافی علاج اب بہت آسان

ادرک

سردیوں کے کئی امراض کا ادرک سے شافی علاج اب بہت آسان

موسم سرما اپنے ساتھ کئی طرح کے پھل اور سبزیوں کی سوغات لے کر آتا تو ساتھ ہی کئی بیماریاں بھی چلی آتی ہیں ان میں نزلہ زکام اور فلوشامل ہیں ہے۔ان موسمی بیماریوں کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد گھریلوعلاج کو ترجیح دیتی ہے انہی میں ادرک بھی شامل ہے۔

یہ بات درست ہے کہ سردیوں میں دن چھوٹے ہونے سے خود دماغ پربھی کئی طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تناظر میں ادرک قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو ہمیں سردیوں سےبچاتا ہے۔ موسمِ سرما میں سر اٹھانے والے کئی امراض میں ادرک ایک بہترین اور اکسیر دوا ثابت ہوتا ہے۔ ہماری ویب کے محترم قارئین اس مختصر مضمون میں جان سکیں گے کہ ادرک کیونکر سردیوں کا ایک معالجاتی خزانہ بھی ہے۔

ادرک کی چائے

سردی اور سینے کی جکڑن کا بہترین علاج ادرک کی چائے کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ برسہابرس سے لوگ ادرک کی چائے کو سردی بھگانے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ اب ادرک کی چائے بنانا بہت آسان ہے۔

پہلے دو کپ پانی اچھی طرح کھولا کر ابالیں اور بعد میں ادرک کا ایک ٹکڑا اس میں ڈالدیں۔ اس کے بعد ادرک کے اجزا کو پانی میں سرایت کرنے دیجئے۔

اب حسبِ ذائقہ شہد، لیموں کا رس اور دارچینی کا سفوف ملا کر ادرک کی چائے استعمال کیجئے۔ یہ فوری طور پر سردی دور کرتی ہے اور کھانسی کو رفع کرے گی۔ بہتر نتائج کے لیے دن میں دو مرتبہ یہ چائے ضرور استعمال کیجئے جس سے سانس کی نالی صاف ہوجائے گی اور بہت سکون محسوس ہوگا۔

Advertisement

لیکن ادرک کے لاتعداد فوائد یہاں ختم نہیں ہوتے۔ ادرک کےچائے مختلف انداز سے بنا کر وزن کم کرنے اور یہاں تک کولیسٹرول گھٹانے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

Advertisement

عین اسی طریقے سے ہلدی اور ادرک کی چائے بھی جاڑے کے امراض سے بچانے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ دو کپ کھولتے پانی میں ادرک کا ٹکڑا اسی طرح ڈالیں گے جیسا کہ اوپر بیان کیا۔ اس کے ساتھ ہی نصف چھوٹا چمچہ ہلدی ملایئے۔ اس مشروب کو اچھی طرح ہلاتے رہیں تاکہ ادرک اور ہلدی کا اثر پانی میں شامل ہوجائے۔ اس کے بعد چھان کر نیم گرم چائے حسبِ ذائقہ شہد ملاکر استعمال کیجئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version