بچہ سردی میں بیمار رہتا ہے تو ’لہسن‘ کا یہ ٹوٹکا آزمائیں

اس بات سے ہم سب ہی واقف ہیں کہ چھوٹے بچے قوت مدافعت کمزور ہونے کی وجہ سے بدلتے موسم کا اثر جلدی قبول کرتے ہیں اور بیمار ہونے لگتے ہیں۔
اس مسئلے کے حل کے لئے آج ہم آپ کو لہسن کے استعمال کے چند طریقے بتا رہے ہیں جنہیں آزمائیں اور پوری سردی کے لئے بے فکر ہوجائیں۔
لہسن کو ڈوری میں پرو کر بچے کو پہنا دیں
تین دیسی لہسن کو چھیل کر کسی نرم ڈوری میں پرو لیں اور بچے کو گلے میں ہار کی طرح پہنا دیں۔
لہسن کے اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خواص بچوں کو وائرل سے محفوظ رکھیں گے۔
لہسن کو پاؤں پر ملنا
دوسرا طریقہ یہ بتایا کہ دیسی لہسن پر چاقو سے مختلف کٹ لگا لیں اور زیتون کے تیل میں ڈبو کر بچے کے پاؤں پر ملیں،اس سے بھی سردی کا اثر زائل ہوجائے گا۔
ہینگ اور سرسوں کا تیل
ہینگ کو پانی میں بھگو لیں اور اس ہینگ کے پانی کو سرسوں کے تیل میں ملا کر بچے کے جسم پر مالش کریں۔
یہ عمل کرنے سے بچے کو ناک بہنے، کھانسی اور وقت بے وقت بخار آنے سے بچایا جاسکتا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News