موسم سرما میں بے رونق چہرے کی چمک منٹوں میں بحال کریں

سرد موسم میں خشک ہوائیں چلنے کے وجہ سے جلد بھی خشک ہونے لگتی ہے اس کی وجہ ہوا میں نمی کے تناسب کی کمی ہے جو ہوا کی بھی خشکی کا سبب بنتی ہے۔
خشک اور سرد موسم میں جلد بھی اپنی نمی کھونے لگتی ہے تو اس طرح چہرے کی رنگت بھی متاثر ہوتی ہے اورچہرہ بے رونق اور پیھکا سا دکھائی دیتاہے ایسے موسم میں جلد کو دیگر موسموں کی نسبت زیادہ حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ بھی جلد کے ان مسائل کا سامنا کر رہے ہیں تواب پریشان ہونے کے بجائے ان 5 طریقوں کو آزمائیں جوآپ کی پھیکی اور بے رونق جلد کو منٹوں میں دلکش بنا دیں گے۔
چمکتی جلد کے لیے 5 مؤثرطریقے
گوبھی
گوبھی نام سن کرآپ یقیناً حیرت زدہ ہوں گے اور ہوسکتا ہے آپ گوبھی کے مداح نہ ہوں، لیکن جلد کے حوالے سے اس کے فوائد جان کرآپ حیران رہ جائیں گے۔ گوبھی کئی اہم معدنیات اوروٹامنزکا خزانہ لیے ہوئے ہے تاہم اس میں وٹامن اے، سی اور ڈی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جلد کے لیے اہم تصور کئے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کو جواں بنانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔
ہدایات:
گوبھی کو پانی میں ابالیں، پھر اسے چھان لیں اب اس پانی سے چہرہ دھوئیں آپ دیکھیں گے اس پانی کے استعمال سے چہرہ چمک اٹھے گا۔
ناریل کا دودھ
ناریل کا دودھ ایک بہترین ایکسفولییٹرکے طور پر جانا جاتا ہے جوجلد کی دیکھ بھال اور اس کی سطح کو ہموار بنانے میں بے حد افادیت رکھتا ہے۔
ہدایات:
1/2 کپ ناریل کا دودھ لیں۔ اب اس کی آدھی مقدار کو چہرے اور گردن پر لگانے کے لیے استعمال کریں، جبکہ بقیہ دودھ میں صندل پاؤڈر کی کچھ مقدار ملا کرایک پیسٹ تیار کریں اور اسے چہرے پر لگاکر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور پھر پانی سے دھولیں۔
ناریل کا تیل
ناریل کے میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو پھیکی اور بے رونق جلد کی دلکشی کو بحال کرنے میں جادوئی فوائد رکھتے ہیں۔
ناریل کا تیل نہ صرف جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے بلکہ اس میں موجود ضروری فیٹی ایسڈزاس کی نشوونما بھی کرتے ہیں۔ ناریل کے تیل کے فینولک مرکبات اس کی اینٹی آکسیڈینٹ سرگرمی میں حصہ ڈالتے ہیں، اس طرح یہ آپ کو چمکدار جلد فراہم کرتے ہیں۔
خالص ناریل کا تیل
ہدایات:
ناریل کے تیل کو ہلکا سا گرم کریں، پھراسے اپنی گردن اور چہرے پر لگائیں۔ ہلکے ہاتھ سے دائروں کی صورت میں چند منٹ تک مساج کریں، اور رات بھر لگا رہنے دیں۔
نوٹ:آپ ناریل کے تیل میں چینی کی تھوڑی سی مقدار شامل کر کے اسے اسکرب کے طور پر ہفتے میں کم از کم ایک یا دو بار اپنی جلد کو صاف کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
ناریل کا پانی
ناریل کا پانی ایک قدرتی موئسچرائزر ہے۔ لہذا، یہ آپ کی خشک جلد کو نرم بنا کراسے قدرتی چمک دے گا۔
ہدایات:
ناریل کے پانی میں 2 کھانے کے چمچ انناس کا رس ملا ئیں اب اس مکسچر کو پورے چہرے پر لگائیں۔ خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی یا آئس کیوبز سے دھو لیں۔
دہی
دہی میں موجود لییکٹک ایسڈ کھدری جلد کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ساتھ ہی یہ کھلے مسامات کا بھی بہترین علاج ہے اس طرح جلد ہموار اور جواں دکھائی دے گی۔
ہدایات:
3 کھانے کے چمچ دہی میں 1 کھانے کا چمچ زیتون کا تیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں، اب اس مکسچر کو اپنے چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھولیں۔
اس کے علاہ آپ دہی کو کھیرے کے پانی میں ملا کر بھی چہرے پر لگا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News