Advertisement

بڑھتی عمر میں دماغ کو جواں رکھنے کے لیے یہ 12 طریقے آزمائیں

دماغ کو جسم کا سردار کہاجاتا ہے اور دیکھا جائے تو یہی عضوجسم کے تمام اعضاء کو کنٹرول کرتا ہے اگر کسی وجہ یہ کمزوریا بیمار ہوجائے تو جسم اپنے افعال بہتر انداز میں انجام دینے سے قاصر رہتا ہے۔

تاہم وقت کے ساتھ اس میں کئی طرح کی تبدیلیاں واقع ہونے لگتی ہیں جو اس کے افعال کے بدلاؤ کا سبب بھی بنتی ہیں۔ وقت کے ساتھ ذہنی استعداد میں کمی یا تنزلی ہونا عام ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ اسے روکا یا اس کی رفتار کو کم نہیں کیا جاسکتا۔

دماغ جسم کا ایک ایسا عضو جسے ذہنی مشق اورمتوازن غذا کے ساتھ جواں رکھا جاسکتا ہے اس طرح آپ بڑھتی عمر کے اثرات سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

یہاں پرنہایت کارآمد 12 عادات یا طریقے پیش کئے جارہے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ دماغ کی تنزلی کوروکنے میں مفید ثابت ہوں گے۔

دماغ کومتحرک رکھنے کے لیے کوئی مشغلہ اختیار کریں جس میں ذہن کو استعمال میں لایا جاسکے جیسے کوئی نیا ہنر سیکھنا اور پزل حل کرنا۔

Advertisement

جسمانی سرگرمیوں کو انجام دیں اور باقائدہ وزش کو اپنا معمول کا حصہ بنائیں۔

متوازن غذا کے استعمال کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ ذہنی صحت میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

بلڈ پریشر کوتوازن میں رکھیں کیونکہ اگر یہ توازن میں نہیں ہوگا تو یہ دماغ کو براہ راست متاثر کرسکتا ہے۔

خون میں چینی کی سطح کو توازن میں رکھیں تاکہ ذیابیطس سے محفوظ رہا جاسکے۔

جسم میں صحت مند کولیسٹرول کی سطح کو بھی اعتدال میں رکھیں۔

اپنے معالج کے مشورے سے اسپرین یا کوئی دوسری دوااستعمال کریں جو ذہنی صحت کے لیے مفید ہو۔

Advertisement

ہر قسم کے نشے سے پرہیز کریں جیسے سگریٹ نوشی۔

اپنے جذبات کو قابومیں رکھیں بہت زیادہ غصہ سے پرہیز کریں۔

سر کو کسی قسم کی چوٹ لگنے سے محفوظ رکھیں۔

نیند کو بہتر بنائیں روازنہ ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ آٹھ گھنٹے کی پرسکون اور گہری نیند ضرور لیں۔

لوگوں کے ساتھ تعلقات اور میل ملاپ کو بڑھائیں تنہا رہنے سے دماغ تیزی سے بوڑھا ہونے لگتا ہے۔ دوستوں کی محفل میں گزرنے والا ہر لمحہ آپ کے ذہن کو جواں بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version