Advertisement

کیا آپ کا جسم بھی ہر وقت ٹھنڈا رہتا ہے تو جانئے اس کی سائنسی وجہ

جسم

کیا آپ کا جسم بھی ٹھنڈا بھی رہتا ہے تو جانئے اس کی سائنسی وجہ

دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جنہیں ہر وقت سردی محسوس ہوتی ہے اور اسی لیے ان کا جسم ٹھنڈا رہتا ہے یہ کیفیت محض تکلیف کا باعث ہی نہیں بنتی بلکہ یہ ان بنیادی صحت کے مسائل میں سے کسی ایک کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔

سرد موسم میں سردی محسوس کرنا معمول کی بات ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کے ہاتھ اور پیروں میں خاص طور پر ٹھنڈک محسوس کرنے کا رجحان ہو۔ لیکن اگر آپ گرم موسم میں بھی سردی محسوس کرتے ہیں تو یہ جسم میں کسی مسئلے کی جانب نشاندہی کرتا ہے یہاں ایسی ہی وجوہات پیش کی جارہی ہیں جو سردی لگنے کا سبب بنتی ہیں۔

  کم جسمانی وزن

اگر آپ کا وزن بی ایم آئی کے مطاق کم ہے تو سردی لگنے کی یہ ایک ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے میگی مون، آر ڈی، لاس اینجلس میں مقیم غذائیت کے ماہرکا کہنا ہے کہ جب آپ کا وزن کم ہوتا ہے جسم کوگرم رکھنے لے لیے چربی کی سطح کم ہوتی ہے اس طرح انسان ہر موسم میں سردی محسوس کرتا ہے۔

 اسی طرح جسم کا وزن کم ہوتا تو جسم کے پٹھوں کی کمیت بھی کم ہوتی ہے، یہ بھی سردی لگنے کا سبب بنتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ عضلات گرمی پیدا کرکے جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

Advertisement

کیا کریں

Advertisement

اگر آپ کا وزن کم ہے، تو اپنے معالج سے رابطہ کریں تاکہ وہ وزن میں کمی کی وجہ جان سکے ساتھ ہی صحت بخش غذاؤں کوخوراک کا حصہ بنائیں تا کہ وزن بڑھنے پر اس مسئلے سے نجات حاصل کی جاسکے۔

   ہائپوتھائیرائیڈزم

ہمیشہ ٹھنڈ محسوس کرنا ہائپوتھائیرائڈزم کی ایک واضح علامت ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ کا تھائی رائیڈ گلینڈ مناسب مقدارمیں ہارمون خارج نہیں کر رہا۔  ہولی فلپس، ایم ڈی، جو نیو یارک سٹی میں ایک پرائیویٹ پریکٹس کے ساتھ بورڈ سے تصدیق شدہ انٹرنسٹ ہیں کہتے ہیں کہ ، اگر اس ہارمون کی سطح توازن میں نہ ہو تو یہ میٹابولزم کے سست ہونے کا باعث بنتا ہے۔ اور اس سست رفتار کی وجہ سے جسم میں مناسب حرارت پیدا نہیں ہوپاتی جبکہ اس کی دیگر علامات میں بالوں کا  گرنا، خشک جلد اور بال، غیر واضح وزن میں اضافہ شامل ہے۔

کیا کریں

اگر آپ کوخدشہ ہے کہ یہ تھائرائیڈ کی وجہ ہے تو اپنے معالج سے رابطہ کریں اور معالج کی ہدایات کے مطابق عمل کریں۔

آئرن کی کمی یا انیمیا

Advertisement

جسم میں آئرن یعنی خون کی کمی دائمی سردی کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آئرن خون کے سرخ خلیوں کوپورے جسم میں آکسیجن لے جانے میں مدد کرتا ہے، اس طرح جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے۔

ڈاکٹر فلپس کا کہنا ہے کہ آئرن اس لیے بھی بہت اہم ہے کیونکہ اس کی کمی تھائی رائیڈ کے کام کو سست کر سکتی ہے، جس سے ہائپوٹائرائیڈزم ہو سکتا ہے- جومزید سردی لگنے کا باعث بن سکتا ہے۔ جبکہ آئرن کی کمی کی دوسری علامات میں جلد کی زرد رنگت، ٹوٹے ہوئے ناخن اور توجہ مرکوزرکھنے میں دشواری شال ہے۔

کیا کریں

سب سے پہلے، آئرن کی کمی کی تشخیص کریں اورآئرن سے بھرپور غذاؤں جیسے سرخ گوشت، پتوں والی سبزیاں اور انڈے کا استعمال کریں۔

ناقص گردش

اگرآپ کے ہاتھ پاؤں اکثر ٹھنڈے رہتے ہیں یہ جسم میں خون کی ناقص گردش کی علامت ہوسکتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ خون کی گردش جسم میں حرارت کا سبب بنتی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹرروہرکا کہنا ہے کہ خون کو آپ کے جسم کے اعضاء تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنے کی دیگر وجوہات میں دل کی بیماری بھی شامل ہے، جس کی وجہ سے آپ کا دل مؤثر طریقے سے پمپ نہیں کر پاتا۔

کیا کرنا چاہئے

اس سلسلے میں اپنے معالج سے رابطہ کریں تاکہ اس وہ اس کے لیے مناسب علاج تجویز کرسکیں۔

 پانی کی کمی

اگرآپ مناسب مقدار میں پانی نہیں لیتے تو یہ بھی سردی لگنے کی ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے بالغ انسانی جسم میں 60 فیصد تک پانی ہوتا ہے، اور پانی جسم کے درجہ حرارت کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اگر مناسب مقدارمیں پانی پیا جائے تو یہ گرمی کو جذب کرکے اسے جسم میں آہستہ آہستہ جاری کرے کرتا جس جسم کا درجہ حرارت برقرار رہتا ہے۔ پانی کی کمی کی دیگر علامات میں چکرآنا، خشک جلد، تھکاوٹ، معمول سے کم پیشاب اور پسینہ آنا، پیشاب کی رنگت کا گہرا ہوجانا  اور منہ کا خشک ہونا شامل ہے۔

Advertisement

کیا کریں

دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پینے کو اپنی عادت بنالیں اور اگر آپ ورزش کر رہے ہیں یا دھوپ میں وقت گزار رہے ہیں تو اس کی مقدار میں اضافہ کر دیں۔

 وٹامن بی 12 کی کمی

وٹامن بی 12 کی کمی بھی جسم کو ٹھنڈارکھنے میں اہم کر دار ادا کرتی ہے۔ اس کی دیگرعلامات میں تھکاوٹ، اسہال یا قبض، بھوک میں کمی، جلد کی زرد رنگت اورچڑچڑاپن محسوس کرنا اورسوجن شامل ہے۔

کیا کریں

اگرچہ عام آبادی بہت  ہی کم اس وٹامن کی کمی کا سامنا کرتی ہے لیکن یہ اس کی کمی صرف سبزیوں پر انحصار کرنے والوں میں اکثر دیکھی جاتی ہے۔ اس لیے معالج کے مشورے سے اس وٹامن کے سپلیمنٹ استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

بلڈ شوگر

Advertisement

امریکن ڈائیبیٹیز ایسوسی ایشن کے مطابق، ذیابیطس جس کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا وہ پیریفرل نیوروپتی نامی حالت کا سبب بن سکتی ہے جس سے آپ کے ہاتھوں اور پیروں کے اعصاب کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جبکہ خون میں شوگر کی سطح کم ہونے سے ہائپوگلیسیمیا ہونے لگتا ہے جس سے آپ سردی محسوس کر سکتے ہیں۔

کیا کریں

اگر آپ کو ذیابیطس کا مرض ہے تو خون میں چینی کی سطح کو توازن میں رکھیں اوراگر آپ اس مرض میں مبتلا نہیں ہیں تب بھی معالج سے رابطہ کریں۔

نیند کی کمی

ڈاکٹر فلپس کا کہنا ہے کہ  نیند کی کمی اعصابی نظام کومتاثر کرتی ہےجوجسم میں درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے والے نظام کو تبدیل کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ تھکاوٹ کی صورت میں آپ کا میٹابولزم سست رفتار سے کام کرتا ہے اورمیٹابولک مسائل کا ہونا بھی سردی کے احساسات کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

کیا کریں

رات میں آٹھ گھنٹے کی پر سکون نیند لیں سونے سے قبل کچھ کھانے پینے اور ورزش کرنے سے گریز کریں اسکرین کا استعمال بھی نہ تاکہ آپ بھرپور نیند لیں سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version