سرد موسم میں وزن کم کرنا اب ہوا آسان

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جن کے لیے وزن کم کرنا مشکل ترین کام ہے، بڑھتا ہوا وزن جہاں صحت کے لیے کئی مسائل کا سبب بنتا ہے تو وہی شخصیت کو بھی متاثر کرتا ہے۔
موسم سرما میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونے کی سبب بہت سے افراد ڈپریشن کا سامنا کرتے ہیں اس طرح انہیں بھوک بھی زیادہ لگتی ہے اور ایک سستی سی چھائی رہتی ہے۔ ورزش اور دیگر جسمانی سرگرمیاں کم ہونے کے سبب وزن کم کرنے جیسے ہدف حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس میں ورزش کئے بغیر صرف غذا کے ذریعے وزن کم کیا جاسکتا ہے تو اس کا سادہ سا جواب ہاں میں ہے۔
یہاں پروزن کم کرنے کا چند ایسی غذائیں بتائی جارہی ہیں جو سرد موسم میں بے افادیت رکھتی ہیں تاہم ان سادہ سی غذا کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے وزن کو آسانی سے کم کر سکتے ہیں۔
سیب
روزانہ ایک سیب نہ صرف ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے بلکہ آپ کا وزن بھی کم کر سکتا ہے۔
سیب فائبر سے بھرپور ہونے کی بنا دیر سے ہضم ہوتاہے اس طرح بھوک کم لگتی ہے۔ یہ خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح آپ کو توانائی کی سطح اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سیب میں موجود پیکٹین نامی مرکب کولیسٹرول کو کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے اور کاربوہائیڈریٹ کے جذب کو کم کر کے، بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے آپ روزانہ 1 سے 2 چھلے ہوئے سیب کھا سکتے ہیں۔
ہڈیوں کا شوربہ
ہڈیوں کا شوربہ یا یخنی قدیم ترین شفا بخش غذاؤں میں سے ایک ہے تاہم یہ وزن کم کرنے میں بھی اپنی مثال نہیں رکھتا۔ اس میں ایک اینٹی سوزش ایجنٹ پایا جاتا جو چربی جلانے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے ہڈیوں سے بنے شوربے کو ہفتہ میں کم ازایک سے دو بار ضرور استعمال کرتے ہوئے منی فاسٹنگ کریں یعنی اس دن اس شوربے کے علاوہ کچھ نہ کھائیں۔ پھر 7 بجے ہلکا کھانا کھائیں، تاکہ آپ کی چربی جلانے کی طاقت بڑھ جائے۔
دار چینی
گرم مصالحہ میں شامل دار چینی کو اس کے اجزاء کی بدولت سپر فوڈ کا درجہ حاصل ہے یہ خون میں چینی کی سطح کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ دارچینی بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ میٹابولزم کو فروغ دینے کے لئے بھی مفید تصور کی جاتی ہے۔
وزن میں کمی کے لیے آپ اپنی صبح کے چائے، کافی یا ناشتے کی اسموتھی میں دار چینی کی کچھ مقدارشامل کرسکتے ہیں۔
چاکلیٹ
جب بھی میٹھا کھانے کی طلب ہوتو ڈارک چاکلیٹ آزمائیں۔ یہ آپ کی کھانے کی خواہش کو روکنے میں مدد فراہم کرے گی۔ ڈارک چاکلیٹ میں انسولین کی مزاحمت کو کم کرنے والےفلیوونائڈز پائے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ، ڈارک چاکلیٹ میں موجود صحت مند چکنائی آپ کے خون کے بہاؤ میں شکر کے جذب کو سست کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے، اس طرح “انسولین اسپائکس” کو روکتی ہے۔
کھانے کے بعد براہ راست ڈارک چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا کھانا وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
ادرک
ادرک کی افادیت سے کون واقف نہیں ہے جبکہ اسے وزن کم کرنے کے لیے سب سے بہترین تصور کیاجاتا ہے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اس مصالحے کو اپنی غذا میں شامل رکھنے سے جسم میں چربی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کی استعداد میں کم از کم 20 فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

