ٹھہریئے! کیا آپ بھی کھانا کھانے کے بعد یہ مضر صحت 8 کام انجام دیتے ہیں

ٹھہریئے! کیا آپ بھی کھانا کھانے کے بعد یہ مضر صحت 8 کام انجام دیتے ہیں
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ متوازن غذا کھانے کے باوجود آپ تھکن یا کمزوری کیوں محسوس کرتے ہیں اس وجہ غذا نہیں بلکہ کھانا کھانے کے بعد کئے جانے والے کام ہیں جو جسم میں مختلف طرح سے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔
کھانے کے بعد لیٹنے سے لے کر سگریٹ پینے تک یہ تمام عادات آہستہ آہستہ وقت کے ساتھ پیدا ہوتی ہے اور انسان ان عادات کا اتنا عادی ہوجاتا ہے کہ انہیں یہ احساس ہی نہیں ہوپاتا کہ یہ عمل اس کی صحت کو کس طرح نقصان پہنچارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خشک میوؤں کو بھگوکر کھانا کیوں ضروری ہے؟ وجہ انتہائی حیران کن
بضاہر بے ضرر سمجھے جانے یہ کام غذائی توازن میں خلل کا سبب بنتے ہیں جو غذائیت کو جسم میں جذب کرنے میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔
اگرآپ نے پیٹ بھر کر دوپہر یا رات کا کھانا کھایا ہے توان 8 کاموں کو کرنے سے گریز کریں۔
پھل کھانے سے پرہیز کریں
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ تازہ پھل کھانا ایک صحت مند طریقہ ہے لیکن جب آپ انہیں کھانے کے بعد کھاتے ہیں، تو وہ کھائی جانے واکی غذا کے ساتھ مل کر غذا کے جذب ہونے کی صلاحیت کو کم کردیتے ہیں اس طرح نہ صرف ہاضمہ کے مسائل جنم لیتے ہیں بلکہ کھانے کی غذائیت بھی بدل جاتی ہے۔
تمباکو نوشی
تمباکو نوشی ایک بد ترین عادت ہے جو کوئی بھی شخص اپنے جسم کو نقصانے کے لیے اپناتا ہے۔
لیکن کھانے کے فوراً بعد سگریٹ پینا دراصل 10 گنا زیادہ نقصان کا باعث بنتا ہے۔ سگریٹ میں کارسنوجن ہوتے ہیں جو آنتوں کے افعال کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ السرٹیو کولائٹس کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔
سونے سے گریز کریں
یہ بات درست ہے کہ کھانا کھانے کے بعد نیند آنا ایک معمول کا عمل ہے تاہم پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے بعد سونا ایک انتہائی مضر صحت عادات ہے۔ اگر آپ بھی یہ کام انجام دیتے ہیں تو اسے ترک کر دیں اس کی وجہ ہے کہ جب آپ کھانا کھانے کے بعد سوتے ہیں، تو معدے میں غذا کو ہضم کرنے والے کیمیکلز سینے میں جلن کا سبب بن سکتے ہیں اس طرح ہاضمہ کے پورا عمل متاثر ہونے لگتا ہے۔
نہانا
کھانے کے بعد شاور نہ لیں۔ جب آپ کھانے کے بعد نہاتے ہیں تو جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے لیے خون جلد کی طرف دوڑتا ہے جس سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ ہاضمے کے عمل کو بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
ورزش
کھانے کے فوراً بعد ورزش کرنا آپ کے ہاضمے کے عمل میں خلل کا سبب بن سکتا ہے یہاں تک کہ یہ الٹی، پیٹ میں سوجن اوراسہال کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کس رنگ کے پھل اور سبزیاں کھانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے
چائے یا کافی
دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد کھانے کے فوراً بعد چائے یا کافی پینے کو ترجیح دیتی ہے تاہم عمل یہ صحت کے لیے انتہائی نقصان کا باعث بنتا ہے۔ چائے میں موجود مرکبات جیسے فینولک آئرن کے جذب کو محدود کرتے ہیں۔
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ چائے کی پتیوں میں تیزابیت پائی جاتی ہیں جو ہاضمے کے عمل کو متاثر کرتی ہیں۔ اگر آپ نے ایسی غذا کھائی ہے جو پروٹین پر مشتمل ہے تو چائے سے نکلنے والا تیزاب پروٹین کے مواد کو سخت کر دیتا ہے، جس سے اسے ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے چائے یا کافی کوکھانے کے ایک گھنٹے بعد پینا زیادہ بہتر ہے۔
پانی پینے سے پرہیز کریں
جب آپ کھانے کے فوراً بعد پانی پیتے ہیں تو یہ معدے میں انزائمز اور ہاضمہ میں مددگار جوس کے اخراج کو کم کرتا ہے اس طرح یہ تیزابیت اور اپھارہ کا سبب بن سکتا ہے، جس سے غذا مشکل سے ہضم ہوتی ہے۔
بہتر صحت اور ہاضمے کے لیے کھانے سے کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے پانی کا استعمال کریں جبکہ کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی پیا جاسکتا ہے۔
دانت صاف کرنا
کھانے کے بعد دانتوں کو برش کرنا ایک صحت مند طرزعمل ہے لیکن فوراً برش کرنے سے گریز کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کھانے کے دوران ایسے اجزاء جو دانت کی بیرونی حفاظتی سطح کو متاثر کرتے ہیں فوراً برش کرنے کی وجہ سے انہیں نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ دانتوں کو کھانا کھانے کے 30 منٹ بعد انتظار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News