Advertisement

کینسر کی ویکسین کے حوالے سے بڑی خبر

کینسر

کینسر کی ویکسین کے حوالے سے بڑی خبر

سرطان یا کینسر کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ پائے جانے والے امراض میں ہوتا ہے، اور اب اس کی ویکسین کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔

امریکی دوا ساز کمپنیوں کی جِلد سے متعلق کینسر (میلانوما) کے لیے دو مختلف فارمولوں پر تیار کردہ مشترکہ ویکسین کے ٹرائل کے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

کینسر کے خاتمے میں مدد کے لیے موڈرنا کمپنی کی ویکسین mRNA-4157 ہے، جو ٹی سیلز کومضبوط بناتی ہے، جبکہ مرک انشورنس کی ویکسین ’ کیٹرڈا‘ (Keytruda) ہے جو ٹی سیلز کے راستے کی رکاوٹ والے سیلز کو ختم کرتی ہے۔

ان کمپنیوں نے دونوں مختلف ویکسینز کو ملا کر مشترکہ ویکسین تیار کی ہے۔

روئٹرز کے مطابق موڈرنا اور مرک انشورنس کی تیار کردہ کینسر ویکسین کے ابتدائی ٹرائل میں کینسر کا مرض 44 فیصد تک ختم ہو گیا، جبکہ ابتدائی مرحلے میں انتہائی کم افراد پر تجربہ کیا گیا۔

تاہم آئندہ سال ویکسینز کے تیسرے اور اہم ترین ٹرائلز شروع کیے جائیں گے۔

Advertisement

اس مشترکہ کینسر ویکسین کے ابتدائی تجربے کے لیے 34 مریضوں کے کینسر کے ٹیومر کا جائزہ لے کر ان پر تجربہ کیا گیا، ٹرائل کے دوران رضاکاروں کو علیحدہ طور پر ایک ایک ویکسین دی گئی، جس کے بعد انھیں مشترکہ طور پر دو ویکسینز بھی دی گئیں۔

ماہرین کے مطابق مشترکہ طور پر دی جانے والی ویکسینز سے نہ صرف اسکن کینسر کے مریضوں کا مدافعتی نظام مضبوط ہوا، بلکہ انہوں نے دیکھا کہ ویکسینز نے کینسر کے سیلز کا خاتمہ کرنے والے خلیات نیوایپیٹوپس کی تیاری میں بھی مدد کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین لینے والے مریض میں نیوایپیٹوپس کی تیاری کے بعد مذکورہ خلیات کینسر کے سیلز پر حملہ کرتے ہیں اور یوں مریض کا مرض 44 فیصد تک ختم ہو جاتا ہے۔

کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کینسر کے شکار افراد کی سرجری کے بعد انہیں مشترکہ ویکسینز وقفے وقفے سے لگانے سے ان میں 44 فیصد تک مرض ختم ہو گیا، جبکہ تجربے کے دوران کمپنیوں نے تیسرے اور چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا افراد کو تحقیق کا حصہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں کمپنیوں نے رواں برس اکتوبر میں کینسر کی مشترکہ ویکسین بنانے کا معاہدہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version