موسم سرما میں بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے یہ طریقہ آزمائیں

موسم سرما میں بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے یہ طریقہ آزمائیں
موسم سرما ایک خشک اور سرد موسم کہلاتا ہے ہوائیں بے حد ٹھنڈی اورکم نمی لئے ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کا براہ راست اثر انسان کی مجموعی صحت پر پڑتا ہے اور ساتھ ہی جلد اور بال بھی متاثر ہونے لگتے ہیں۔
یہ بات درست ہے کہ اس موسم میں جہاں کئی موسمی بیماریاں جنم لیتی ہیں وہیں جلد اور بالوں کے بھی بہت سے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں، جلد خشک اور بال بے رونق ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح موسم سرما میں بال جھڑنا بھی ایک عام مسئلہ ہے جس کے لئے ہر دوسرا شخص پریشان نظر آتا ہے، گرتے بالوں کےعلاج کے لئے خواتین کی بڑی تعداد مختلف قسم کی مہنگی پروڈکٹ استعمال کرتی ہیں جو زیادہ تر بے نتیجہ ثابت ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے صرف ان دو اجزاء کا استعمال کریں
تاہم یہاں پرگرتے بالوں کو روکنے کے لیے ایک ایسا طریقہ پیش کیا جارہا ہے جو کم قیمت ہونے کے ساتھ بہترین نتائج فراہم کرے گا۔
اجزاء:
بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں وہ یہ ہیں۔
آملہ کا پاوَڈر ایک کھانے کا چمچ
ریٹھا کا پاوَڈر ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
ایلوویرہ جیل دو کھانے کے چمچ
یہ بھی پڑھیں: ایلوویرا تیل بالوں میں لگائیں تمام مسائل سے نجات پائیں
ترکیب:
ایک پیالی میں آملہ،ریٹھا ، لیموں کا رس اور ایلوویرہ جیل ڈال کرا چھی طرح مکس کریں یہ ایک آمیزے کی طرح تیار ہو جائے گا، اب اسے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد کسی بھی ہلکے شیمپو سے دھو لیں ۔ بہتر نتائج کے لئے اسے ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

