Advertisement

کیا آپ چہل قدمی کرنے کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

کہا جاتا ہے کہ ورزش کرنا، پیدل چلنا اور چہل قدمی کرناہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ روزانہ ایک ہزار قدم چلنے والے افراد زیادہ صحت مند زندگی گزارتے ہیں، تاہم یہ لازمی نہیں کہ ایک ہزار قدم ہی چلا جائے۔

اچھی صحت کے لیے چہل قدمی لازمی ہے، ہرکسی کواپنی عمر اور صحت کی مناسبت سے چہل قدمی کرنی چاہیے۔

آج ہم آپ کو چہل قدمی کے فوائد بتائیں گے ، جنہیں جان کر یقیناً آپ بھی اس اچھی عادت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔

Advertisement

صبح سویرے تیز رفتار پیدل چلنے سے آپ اپنے اندر تازگی اور ایک نئی جوانی محسوس کریں گے۔

مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق باقاعدگی سے تیز پیدل چلنا جسم میں توانائی کی سطح بلند کرنے میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔

پیدل چلنے کے نتیجے میں خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے، موڈ بہتر ہوتا ہے، ذہنی دباؤ اور بے چینی میں کمی واقع ہوتی ہے۔

چہل قدمی سے ایسے ہارمون بھی پیدا ہوتے ہیں جو انسان کو سونے ، کھانے پینے اور اسے ہضم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صبح سویرے باقاعدگی سے تیز رفتار چلنا ( اپنی سکت کے مطابق ) ڈپریشن اور ذہنی دباؤ سے محفوظ رکھتا ہے۔

Advertisement

جسم فعال ہو تو اس کے نتیجے میں میلاٹونین نامی ہارمون کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے، یوں آپ آسانی سے نیند کی گہری وادیوں میں اتر جاتے ہیں۔

پیدل چلنے کے بہت سے جسمانی فوائد ہیں لیکن شاید آپ نہیں جانتے کہ صبح سویرے پیدل چلنے کو روزانہ کے شیڈول میں شامل کرنے سے آپ کے دماغ کے فنکشنز میں بہتری بھی پیدا ہوتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پیدل چلنے سے دماغ کو زیادہ خون فراہم ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں جاننے اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتہ میں ایک بار طویل دورانیے کی چہل قدمی بہتر ہے یا روز مختصروقت کی؟ ماہرین کیا کہتے ہیں

چہل قدمی سے یادداشت بہتر ہوتی ہے، ذہنی ارتکاز بہتر ہوتا ہے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

صبح سویرے پیدل چلنے سے بلڈپریشر اعتدال پر رہتا ہے، دوران خون میں بہتری آتی ہے اور امراض قلب کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔

Advertisement

ممکن ہے کہ آپ پیدل چلنے کو ایک عام سی سرگرمی سمجھتے ہوں تاہم یہ ذیابیطس سے بچنے کی بہترین تدابیر میں سے ایک ہے۔ یہ ان بیماریوں سے بھی دیر تک محفوظ رکھتی ہے جن کے بارے میں عام طور پر جملہ بولا جاتا ہے، یہ عمر زیادہ ہونے کے سبب لاحق ہو ہی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنگل میں چہل قدمی کرتے شخص کا حیرت انگیز چیز سے واسطہ پڑ گیا، خوفناک ویڈیو وائرل

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ تیس منٹ پیدل چلنے والے ٹائپ ٹو ذیابیطس اور موٹاپے سے ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں۔

صبح سویرے پیدل چلنے سے نہ صرف آپ کا پورا دن بھرپور توانائی کے ساتھ گزرتا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں جسم کے نچلے حصے کو بھی مضبوطی ملتی ہے ، جو کہ جسمانی توازن کے لئے ضروری ہے۔

Advertisement

بعض لوگوں کے لئے بستر سے اٹھنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ وہ جوڑوں کے درد اور پٹھوں کے اکڑاؤ میں مبتلا ہوتے ہیں۔ پیدل چلنے سے جوڑوں کے اردگرد پٹھے چکنے اور مضبوط رہتے ہیں، یوں ایسے لوگ جوڑوں کے درد میں مبتلا نہیں ہوتے۔

عمر بڑھنے یا دیرینہ امراض کے سبب بعض لوگ گٹھیا کے مریض بن جاتے ہیں۔ آپ حیران ہوں گے کہ پیدل چلنے سے گٹھیا کے مریضوں کو درد میں آرام رہتا ہے، وہ اکڑاؤ اور سوجن سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version