Advertisement

انناس کھانے کے یہ فوائد جان لیں

آج ہم آپکو انناس کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

قدرت نے انناس کو منفرد ذائقہ کے ساتھ حیرت انگیز خواص سے نوازا ہے۔

انناس میں کئی صحت بخش اجزاء جیسے فائبر، فاسفورس، کیلشیم، وٹامن اے، سی اور پوٹاشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہاں اس رسیلے اور خوش ذائقہ پھل کے دس ایسے حیرت انگیز فوائد پیش کئے جارہے جن سے آپ ناواقف ہیں۔

Advertisement

جلد کو جوان بناتا ہے

 انناس جسم میں کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

 کولیجن جلد کو لچکدار بنانے میں اہم کردار اسا کرتا ہے اسی لیے یہ پھل جلد کو پہلے کی نسبت زیادہ لچکدار اور مضبوط بنانے میں مدد فراہم  کرتا ہے۔

اس کے علاوہ انناس میں موجود وٹامن سی اور امائنو ایسڈز کی مناسب مقدارجسم کے خلیوں کے ساتھ ساتھ خراب ٹشوز کو ٹھیک کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

کھانسی اور نزلہ زکام کا مؤثر علاج

 اگر آپ کو نزلہ زکام اور کھانسی کی اکثر شکایت رہتی ہے تواس سے نجات کے لیے انناس کوغذا میں رکھنا ایک بہترین انتخاب ہے۔

Advertisement

انناس میں وٹامن سی کی زائد مقدار کے ساتھ برومیلین بھی پایاجاتا ہے جو جسم میں بیکٹیریل انفیکشن سے لڑنے میں مددفراہم کرتا ہے۔ برومیلین کھانسی کو دور کرنے کے ساتھ بلغم کو بھی صاف کرتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی کا ضامن

انناس میگنیشیم کے حصول کا مؤثرذریعہ ہے جو جسم میں ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے مفید تصور کیا جاتا ہے۔

یہاں تک کہ انناس کا ایک گلاس جوس آپ کو روزمرہ میگنیشیم کے لیے تجویز کردہ غذائی مقدار کا 73 فیصد فراہم کر سکتا ہے۔

Advertisement

یہی وجہ ہے ہڈیوں کو تنزلی سے بچانے کے لیے انناس کو غذا میں شامل رکھنا نہایت ضروری ہے۔

مہاسوں کا علاج

یہ بات تو آپ جان ہی چکے ہیں کہ انناس میں وٹامن سی کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جسے جلد دوست وٹامن کہا جاتا ہے۔

جلد کے تمام مسائل بشمول ایکنی کے لیے انناس بہتر ثابت ہوسکتا ہے اس میں اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد کے کئی مسائل کو حل کرنے کے لیے بہترین ہے۔

مضبوط ناخن

Advertisement

یہ مزیدار پھل آپ کے ناخن کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے، اگر آپ کے جسم میں وٹامن اے کی سطح کم ہے تو اس کی ایک علامت خشک اور ٹوٹے ہوئے ناخن کی صورت میں سامنے آتی ہے۔

جبکہ وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے بھی ناخن کی صحت متاثر ہوتی ہے جنہیں انناس کو غذا میں شامل رکھنے سے آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے تاہم اسے کھانے کے ساتھ اس کا رس ناخنوں پر لگانے سے بھی ان علامات کو فوری طور پر دور کیا جاسکتا ہے۔

جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے

اگر جلد میں نمی کی کمی ہوتو یہ اپنی قدرتی چمک اوررونق  کھونے لگتی ہے اور بے رونق چہرہ آپ کی خود اعتمادی کو کم کر سکتا ہے۔

لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ آپ 3 کھانے کے چمچ پسے ہوئے تازہ انناس، تھوڑا سا دودھ اور انڈے کی زردی کو ملا کر پیسٹ بنا کر آسانی سے اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں اسے متاثرہ جگہ پر لگائیں، چند منٹ تک لگا رہے دیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں۔

Advertisement

بینائی بہتر بنائے

 عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی متاثر ہونے لگتی ہے تاہم آپ انناس کی زائد مقدار کوغذا میں شامل رکھ کر اس مسئلے کو کم کرسکتے ہیں۔

انناس میں پایا جانے والا بیٹا کیروٹین آپ کو طویل عرصے تک بینائی بہتر رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

دمہ میں مفید

ایسے افراد جو دمے کے مرض میں مبتلا ہیں یا جنہیں اس مرض کا خطرہ ہے۔

Advertisement

ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ انناس کواپنی غذا کا حصہ ضررو بنائیں کیونکہ اس میں شامل  بیٹا کیروٹین کی بدولت وہ اس بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

کینسر سے بچائے

انناس میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کی زائد مقدار کئی طرح کے کینسر کے خطرے کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version