Advertisement

انڈے کو اس ترکیب سے بنائیں صحت کے ساتھ غذائیت بھی بڑھائیں

انڈا

انڈے کو اس ترکیب سے بنائیں صحت کے ساتھ غذائیت بھی بڑھائیں

انڈا ایک مکمل اور صحت بخش غذا ہے جسے بچے ہو یا بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں یہاں تک کہ دنیا کی بڑی آبادی کی صبح کی پہلی غذا بھی انڈا ہی ہے۔

انڈے کی سب سے خاص بات یہ ہے اس سے میٹھے اور نمکین دونوں طرح کے پکوان تیار کیے جاسکتے ہیں۔ یوں تو اس کا ذائقہ نہایت ہی مزیدار ہوتا ہے تاہم دنیا بھر کے شیف آئے دن نت نئے انداز سے اسے بنانے کی ترکیبیں پیش کرتے رہتے ہیں تاکہ اس کی افادیت کو مزید بڑھا کر صحت کو بہتر بنایا جاسکے۔

اسی طرح کی ایک ترکیب یہاں پر پش کی جارہی ہے جسے ایگ کپ کیک کا نام دیا گیا ہے جانتے ہیں اسے کیسے تیار کیا جاتاہے۔

کپ کیک کا نام تو آپ نے ہی سنا آپ نے ہوگا تو بنا ئیں بہت لذیذ ایگ کپ کیک جس کے لئے آ پ کو چاہئے دو عدد انڈے، ایک چائے کا چمچ کٹا ہو پالک، ایک چائے کا چمچ باریک کٹی ہو ئی پیاز، ایک چائے کا چمچ باریک کٹی ہو ئی ہری مرچ، ایک کٹا ہوا ٹماٹر، دو کھانے کے چمچ موزریلا چیز، نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ۔

 ان سبزیوں کے بجائے آپ اپنی من پسند سبزیاں، چکن اور مصالحہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔

 سب سے پہلے اوون کو ایک سو اسی سینٹی گریڈ پر پر ی ہیٹ کریں۔ اب انڈے میں تمام اجزاء مکس کریں اور کپ کیک ٹرے پر آئل لگا کر اس میں انڈے کے آمیزے کو ڈال کر بیس منٹ تک بیک کریں۔ مزیدار ایگ کپ کیک تیار ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version