بالوں کی خشکی دور کرنے کے گھریلو ٹوٹکے؛ جانیے

موسم سرما کے آتے ہی اکثر لوگوں کے بالوں میں خشکی ہو جاتی ہے جس کو دور کرنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایسے آسان اور گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جن سے آپ باآسانی اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔
ناریل کا تیل
ناریل کے تیل کے ویسے تو اور بھی بہت سے فوائد ہیں اور انہی میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ ناریل کے تیل سے سر پر مالش کریں اور پھر ایک گھنٹے بعد بالوں کو دھو لیں تو خشکی نے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
ایلو ویرا
ایلو ویرا جیل ویسے تو عام طور پر لوگ جلد کو چمکدار بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اگر آپ اس کی معمولی مقدار سر پر لگانے کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھولیں تو سر میں موجود خشکی ختم ہو جائے گی۔
زیتون کا تیل
زیتون کا تیل اکثر لوگ کھانا بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ اس کو رات میں سونے سے پہلے اپنے بالوں میں لگا کر سو جائیں اور صبح اُٹھ کر بالوں کو دھو لیں تو خشکی سے نجات حاصل کر لیں گے۔
اسپرین
آپ کو یہ جان کر حیرانگی ہو گی کہ اگر آپ اسپرین کی 2 گولیوں کو پیس کر شیمپو میں مکس کریں اور بالوں پر شیمپو لگا کر 2 منٹ تک انتظار کریں اور پھر دھولیں تو اس سے آپ کے سر کی خشکی ختم ہو جائے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News