Advertisement

یہ ابٹن لگائیں اور جلد میں وٹامن ڈی بڑھائیں

وٹامن ڈی

یہ ابٹن لگائیں اور جلد میں وٹامن ڈی بڑھائیں

بہتر صحت کے لیے جسم میں تمام ہی وٹامنز اور منرلز کا صحیح تناسب ہونا نہایت ضروری ہے کسی ایک وٹامن کی کمی بھی آپ کی مجموعی صحت کو متاثر کر سکتی ہے اسی میں وٹامن ڈی بھی شامل ہے۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی جسم میں کئی امراض کا سبب بنتی ہے تاہم جتنا اہم یہ وٹامن ہے اسی لحاظ سے اس کا حصول بھی بے حد آسان ہے۔ سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سستا اورآسان ذریعہ تاہم اس کے علاوہ یہ دودھ، انڈہ، سیریل اورمختلف پھل اور سبزیوں میں بھی بکثرت پایا جاتا ہے۔

جبکہ ابٹن کے نام سے ہر کوئی واقف ہے یہ چہرے پر داغ دھبوں کو صاف کر کے رنگت کو نکھارنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا اور اگریہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ کوئی بھی دلہن اس کے بغیر تیار نہیں ہوسکتی۔

تاہم  یہاں جس ابٹن کا ذکر کیا جارہا ہے اسے لگانے سے بھی جہاں آپ نکھری رنگت پائیں گے وہی اس لگانے سے وٹامن ڈی کو بھی اپنے جلد میں جذب کر سکتے ہیں، بس اسے لگا کر کچھ دیر کے لیے دھوپ میں بیٹھنا ہے۔

ابٹن بنانے کے لیے اجزاء

اس ابٹن کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں ایک چائے کا چمچ سنگھاڑے کا پاؤڈر، آدھا چائے کاچمچ ہلدی، ایک چائے کا چمچ مونگ پھلی کے چھلکوں کا پاؤڈر،آدھا چائے کا چمچ دار چینی کا پاؤڈر، ایک چٹکی میٹھا سوڈا اورایک چائے کا چمچ تیل جو گھر میں موجود ہوشامل ہیں۔

طریقہ:  

Advertisement

ایک پیالی میں ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اب اس میں اتنا تیل شامل کریں یہ ایک اچھا سا پیسٹ بن جائے اب اس پیسٹ کو چہرے، گردن اور ہاتھوں پر لگاکر کچھ دیر کے لیے دھوپ میں بیٹھ جائیں اس طرح جلد میں وٹامن ڈی تیزی سے جذب ہوگا اور ساتھ ہی رنگت بھی نکھر جائے گی۔

سنگھاڑے کے پاؤڈر سے آپ کو کیلشیم اورمونگ پھلی کے چھلکوں سے وٹامن ڈی حاصل ہوگا اور دھوپ میں بیٹھنے سے یہ جلد میں بہتر انداز میں جذب ہوگا اس کے لیے صبح کی ہلکی کم شدت والی دھوپ میں بیٹھنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version