Advertisement

بچوں میں ذیابیطس سے آگاہ کرنے والی ان علامات کو بھی جان لیں

دنیا بھرمیں ذیابیطس کا مرض ایک وبا کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے اور آگہی کے باوجود ہر سال اس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

یہ مرض بڑوں کو ہی متاثرنہیں کر رہا بلکہ اس فہرست میں بچے بھی شامل  ہوچکے ہیں۔ یہاں تک کہ نوزائیدہ بچوں کے ساتھ کچھ بچے تو پیدائشی طورپر ہی اس مرض کے ساتھ جنم لیتے ہیں۔

بچوں میں عموماً اس طرح کے ٹیسٹ نہیں کروائے جاتے اسی لیے یہ معلوم نہیں پاتا کہ بچے میں ذیابیطس کا مرض موجود ہے یا نہیں تاہم اس ضمن میں کچھ علامات ضرور سامنے آتی ہیں جنہیں جان کر آپ بچوں کا بروقت علاج کرواسکتے ہیں۔

بچوں میں ذیابیطس

ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 ذیابیطس دو مختلف بیماریاں ہیں تاہم دونوں جسم میں انسولین کے استعمال کو متاثر کرتی ہیں۔ بچوں میں ٹائپ 1 ذیابیطس، جسے نوعمر ذیابیطس کہا جاتا ہے اس وقت جنم لیتا ہے جب لبلبہ انسولین پیدا کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

Advertisement

انسولین کے بغیر چینی گلوکوز میں تبدیل ہوکر خون میں شامل نہیں پاتی جس کے نتیجے میں خون میں شکر کی سطح بلند ہونے لگتی ہے۔ اس مرض میں مبتلا بچوں میں عمر بھرخون میں چینی کی سطح کی نگرانی کے ساتھ انسولین کا استعمال کرایا جاتاہے۔

Advertisement

جبکہ بلڈ شوگر کی سطح کوتوازن میں رکھنے کے لیے غذائی پرہیز کے ساتھ باقائدہ  ورزش کا مشورہ دی جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹائپ 1 ذیابیطس اکثر جوانی یا بچپن میں ظاہر ہوتا ہے، لیکن یہ ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہو یہ زندگی میں کسی بھی وقت شروع ہو سکتا ہے۔

تاہم بچوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس اتنی عام نہیں ہے ذیابیطس کی اس قسم میں لبلبہ ناکافی اسولین پیدا کرتا ہے اس طرح ناکافی انسولین جسم میں چینی کو گلوکوزمیں تبدیل کئے بغیر خون میں شامل کر دیتی ہے جس سے خون میں چینی کی سطح بلند ہونے لگتی ہے۔

عمر بڑھنے کے ساتھ اس مرض کا امکان بھی بڑھنے لگتا ہے تاہم بچے ہویا بڑے کچھ عادات کو اختیار کرکے اس مرض سے نہ صرف محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ اس مرض میں مبتلا شخص بھی اسے توازن میں رکھ سکتے ہیں جو یہاں پیش کی جارہی ہے۔

صحت مند وزن کو برقرار رکھیں، باقائدگی سے ورزش کریں، صحت بخش غذا کا استعمال اور مرض کی صورت میں ادویات کا استعمال کریں۔

بچوں میں ٹائپ 1 ذیابیطس کی علامات

بچوں میں ٹائپ 1 ذیابیطس کی علامات چند ہی ہفتوں میں سامنے آنے لگتی ہیں۔ ان میں بصارت میں دھندلاپن، شدید بھوک کا حساس، سانس میں پھلوں کی مہک آنا، تھکاوٹ، بار بار پیشاب آنا اور پیاس کا بڑھ جانا، وزن میں کمی اورمختلف انفیکشن جبکہ، وزن میں کمی اکثر تشخیص سے پہلے ایک عام علامت ہوتی ہے۔

شیر خوار بچوں میں ڈائپر کا کم وقت میں بھاری ہوجانا، معمول سے زیادہ دودھ یا پانی پینا، بچوں کا تھکاہوا محسوس کرنا، وزن کم ہونا شامل ہے۔

Advertisement

بچوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی علامات

ان میں بصارت میں دھندلا پن جیسے آنکھ کا لینس خشک ہو جاتا ہے، پیاس میں اضافہ، پیشاب کی جگہ پر خارش یاانفیکشن کا ہونا، زیادہ کثرت سے پیشاب کرنا، خاص طور پر رات کے وقت، غیر واضح وزن میں کمی، زخموں کا دیر سے مندمل ہونا، تھکاوٹ، جلد پر گہرے مخملی دھبے کا ظاہر ہونا اور پولی سسٹک اوورین سنڈروم شامل ہے۔

بچوں میں ٹائپ 1 ذیابیطس کی علامات چند ہی ہفتوں میں تیزی سے نشوونما پاتی ہیں۔ جبکہ، ٹائپ 2 ذیابیطس کی علامات آہستہ آہستہ بتدریج آگے بڑھتی ہے جس کی تشخیص میں مہینوں یا سال لگ سکتے ہیں۔

اگر بچوں میں یہ علامات موجود ہوتو والدین کو چاہیے انہیں معالج کے پاس لے جائیں تاکہ بروقت تشخیص کے بعد علاج کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version