Advertisement

جوڑوں کو مضبوط بنانے کے لیے ان قدرتی طریقوں کو آزمائیں

جوڑوں

جوڑوں کو مضبوط بنانے کے لیے ان قدرتی طریقوں کو آزمائیں

مضبوط ہڈیاں ہی ایک صحت مند جسم کی ضامن ہے جبکہ دنیا بھر میں جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں اس کی وجہ غیر معیاری طرززندگی ہے۔

ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2030 تک تقریباً 70 ملین افراد اوسٹیو ارتھرائٹس میں مبتلا ہوجائیں گے، اسی لیے جوڑوں کو مضبوط بنانے اور انہیں صحت مند رکھنے کے لیےاس جانب سنجیدگی سے سوچنا اور عمل کرنا ہوگا۔ کیونکہ جوڑوں کی مضبوطی کے بغیر آپ مجموعی صحت حاصل نہیں کر سکتے۔

یہ بات درست ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں کمزور ان کی لچک کم ہونے لگتی ہیں تاہم چند طریقوں کو اپنا کر آپ بڑھتی عمرمیں بھی ان کو صحت مند رکھ سکتے ہیں یہاں پران ہی طریقوں کا ذکر کیا جارہا ہے۔

کیلشیم

کیلشیم کا براہ راست تعلق صحت مند اور مضبوط ہڈیوں سے ہے اسی لیے یہ ضروری ہے کہ آپ 51 برس کی عمر تک روزانہ 1000 ملی گرام کیلشیم کو اپنی غذا میں شامل رکھیں۔ اس کے بعد، آپ کو ہڈیوں کی مضبوطی کو برقرار رکھنے میں مدد کے لیے تقریباً 1,200 ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہو گی۔

اگرچہ کیلشیم کے سپلیمنٹس دستیاب ہیں، پھر بھی بہتر یہی ہے کہ آپ قدرتی ذرائع جیسے دہی، ، سبز پتوں والی سبزیاں، اور بادام کا استعمال کرتے ہوئے کیلشیم حاصل کریں۔

Advertisement

مچھلی کا تیل

جوڑوں کا درد نہ صرف چوٹ بلکہ گٹھیا یا جوڑوں کی سوزش کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔  لوگوں کی اکثریت ان درد کو دور کرنے لیے درد کش ادویات کا استعمال کرتی ہیں۔

سوزش کو روکنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ غذا میں ضروری فیٹی ایسڈ کو بڑھائیں جبکہ اس مقصد کے لیے مچھلی کے تیل کی سپلیمنٹس استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

آپ کو ایک دن بھر میں تقریباً 1,200 ملی گرام ضروری فیٹی ایسڈز کی ضرورت ہوتی ہے  جو مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس لینے سے آپ کی آسانی سے مل سکتی ہے۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ مچھلی کے تیل کی کیپسول کھاتے ہیں ان میں 4 ماہ کے بعد جوڑوں کا درد کم ہوجاتا ہے۔

وزن کم کریں

Advertisement

جوڑوں کو مضبوط بنانے کے لیے وزن کو اعتدال میں رکھنا نہایت ضرروی ہے آپ کے جوڑ خاص طور پر گھٹنے اور ٹخنے بہت زیادہ وزن اٹھانے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ جب کہ وزن میں کمی جوڑوں پرپڑنے والے دباؤمیں کمی کا باعث بنے گی۔

Advertisement

ورزش کریں

جوڑوں کو مضبوط بنانے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں ورزش سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہوسکتا۔ صحت مند غذا ضروری ہے تاہم ورزش کے بغیر آپ کی ہڈیاں اور پٹھے مضبوط نہیں ہوسکتے۔

یہاں تک کہ اگر آپ کو جوڑوں کے درد کا سامنا ہے، ورزش آپ کے اینڈورفن کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے درد کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ تاہم یہ آپ کی موجودہ فٹنس لیول پر منحصر ہے، ایسی ورزش کا انتخاب کریں جو آپ کی عمر اور فٹنس کی سطح کے ساتھ ساتھ مجموعی صحت کے لیے موزوں ہوں۔ اگر آپ کسی درد کا سامنا کر رہے ہیں تو یہ بہتر ہوگا کہ پہلے کم شدت والی ورزشیں کریں تاہم وقت کے ساتھ اس میں بتدریج اضافہ کرتے جائیں۔

یہ چند قدرتی طریقے ہیں جن سے آپ اپنی ہڈیوں کو خاص طور پر اپنے جوڑوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version