Advertisement

بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے ناشتے میں ان غذاؤں کو شامل کریں

ناشتے

بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے ناشتے میں ان غذاؤں کو شامل کریں

بچوں کی بہتر صحت کے لیے متوازن غذا نہایت اہمیت رکھتی ہے اور ناشتہ دن کے آغاز پر پہلا کھانا ہوتا ہے اس لیے اسے ہرلحاظ سے ایسے اجزاء پر مشتمل ہونا چاہئے جو بچوں میں فوری توانائی بحال کرنے کے ساتھ انہیں صحت مند بنائے۔
صبح ہوتے ہی بچوں کے والدین کاسب سے بڑ امسئلہ یہ ہوتا ہے کہ بچوں کو آج ناشتے میں کیا دیا جائے اور بچے اگر اسکول جانے ہوتو یہ اور بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

بچے چاہے گھر پر ہوں یا اسکول جا رہے ہوں  انہیں کون سی غذا دی جائے جو نہ صرف صحت بخش اور مزیدار ہو بلکہ روز کھائے جانے والوں کھانوں سے بھی مختلف ہو تاکہ بچے اسے شوق سے کھائیں ۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ بچے اپنی کیلوریز دو طرح سے برن کر رہے ہو تے ہیں ایک تو وہ بڑھ رہیں ہوتے ہیں دوسرا وہ اپنا زیادہ وقت کھیل کود میں صرف کر رہیں ہوتے ہیں اس لئے ان کی غذا میں پروٹین،منرلز اور وٹامنز کا صحیح توازن ہونا از حد ضروری ہے ۔ اسی لئے آج ہم آپ کو لنچ باکس کے لئے ایسے کھانے بتا رہیں جو نہ صرف کم وقت میں تیار ہوجاتے ہیں بلکہ نہایت ذائقہ دار بھی ہوتے ہیں اورصحت بخش بھی ۔

بنانا پین کیک

پین کیک بچوں کی پسندیدہ ڈش ہے اور اسے تیار کرنا بھی بہت آسان ہے ۔ اس کے لئے آپ کو چاہئے دو کیلے ، ڈیڑھ کپ میدہ، دو انڈے، آدھا کپ چینی، آدھا کپ دودھ، آدھا چائے کا چمچ ونیلا ایسنس، ایک چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈراور ایک چائے کا چمچ تیل۔

Advertisement

 اب بلینڈر میں کیلے، چینی، ونیلا ایسنس اوردودھ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں اب اس آمیزے کو کسی پیالے میں نکال کر اس میں میدہ اور بیکنگ پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں ۔ دھیمی آنچ پر فرائی پین کو رکھیں اور ایک چائے کا چمچ آئل ڈال کر اچھی طرح پھیلا دیں اور اب اس میں آمیزے کی ٹھوڑی سی مقدار ڈال کر فرائی پین میں پھیلا دیں اسے دو منٹ تک پکائیں پھر پلٹ کر دوسری سائڈ بھی اتنی دیر تک فرائی کریں کہ ان کا رنگ گولڈن براؤن ہو جائے ۔ اس طرح سارے پین کیک تیار کر لیں ۔ ان پر شہد، مکھن یا جیلی لگا کر رول بناکر بچوں کے دیں بچے دوبارہ اسی کی فرمائش کریں گے ۔

Advertisement

منی چکن برگر

بچے برگر بہت شوق سے کھاتے ہیں تو ان کے لئے آج بنائیں منی چکن برگر ۔ دوسو گرام ابلی ہوئی چکن کے ریشے، آدھا کپ مایونیز، تین کھانے کے چمچ ٹماٹوکیچپ، ایک کھانے کا چمچ باربی کیو ساس، آدھا چائے کا چمچ نمک، ایک چٹکی لہسن پاؤڈر اور ایک چٹکی کالی مرچ ڈال کر اچھی مکس کر لیں اب چھوٹے سائز کے بن لیں اس پر چکن کا آمیزہ لگائیں پھر چیز کا سلائس ، ٹماٹرسلائس اور سلاد کا پتا رکھیں اور بن پر توتھ پک لگا دیں بچے شوق سے کھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version