Advertisement

سلاد کیلئے بہترین سبزیاں کون سی ہیں؟

سلاد کیلئے بہترین سبزیاں کون سی ہیں؟

سلاد کیلئے بہترین سبزیاں کون سی ہیں؟

موسمِ گرما ہو یا سرما، خزاں ہو یا بہار، سلاد کو تمام موسموں میں اور صحت میں بہتری کے لیے کھایا جاسکتا ہے۔

یہ اسی طرح کی ہلکی پھلکی غذا ہے جو آپ دوپہر یا رات کے بھاری کھانا کھانے کے بعد چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپ وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو پھر آج بنائیں ڈائیٹ لوبیا سلاد

کچھ لوگ اکثر سلاد میں صرف پھل ڈال کر اسے فروٹ سلاد میں بدل دیتے ہیں لیکن یہ زیادہ صحت بخش نہیں ہوگی، آپ اس کی تراکیب میں تبدیلیاں لاسکتے ہیں اور اضافی غذائیت شامل کرنے کے لیے سبزیاں شامل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

تو آئیے آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سلاد کیلئے بہترین سبزیاں کون سی ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق سلاد میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی کھیرے کو سب سے بیکار سبزی قرار دیا گیا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ سلاد کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے لیکن پروٹین، وٹامن، منرلز اور اینٹی اکسیڈینٹ سے بھر پور سبزی کون سی ہے اس کا انتخاب کرنا بھی ضروری ہے۔

محققین نے بتایا کہ کھیرا قدرتی طور پر پانی سے بھرپور ہوتا ہے لیکن اس میں غذائی اجزا (nutrients) انتہائی کم مقدار میں ہوتے ہیں جس سے انسانی صحت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔

Advertisement

محققین نے کھانے میں سلاد کا استعمال کرنے والوں کو بتایا کہ سلاد کے لیے بہترین سبزیاں سلاد پتہ، بروکلی، ٹماٹر، چکندر، گاجر اور شملہ مرچ ہیں جن میں غذائی اجزاء کی مقداد بھرپور ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھیرے میں صرف 0.1 گرام فیٹ، 0.3 گرام فائبر، 0.3 گرام پروٹین، وٹامن 8.5 مائیکرو گرام، وٹامن سی 1.5ملی گرام  اور پوٹاشیم 76.4 ملی گرام ہوتا ہے جو انتہائی کم غذائی اجزا ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version