کافی کو اس نئے طریقے سے بنائیں موسم سرما کا لطف اٹھائیں

کافی کو اس نئے طریقے سے بنائیں موسم سرما کا لطف اٹھائیں
کافی ایک نہایت صحت بخش مشروب ہے جبکہ اس میں مزید اجزاء کو شامل کر کے آپ اس کے ذائقہ کے ساتھ اس کی افادیت بڑھا سکتے ہیں۔
اگر آپ کافی کے پرانے ذائقہ سے بیزار ہوچکے ہیں تو اب کیلے کے دودھ سے بنی کافی کوآزمائیں۔
کیلے دودھ کی کافی کیا ہے؟
کیلے کے دودھ کی کافی ایک کافی بنانے کا مرکب ہے جسے قدرتی طور پر کیلے کے دودھ سے تیار کیا گیا ہے یہ کم میٹھا اور پینے میں ہلکا ہوتا ہے۔
جبکہ دوسری طرف کیلے کا دودھ، صرف ایک دودھ ہے جسے میٹھا کرنے کے اس میں شہد کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کافی میں یہ اجزاء ملائیں ذائقہ کے ساتھ صحت بھی بڑھائیں
کیلے کی دودھ والی کافی کا ذائقہ بہت ہی مزیدار ہوتا ہے اس میں کہیں سے بھی محسوس نہیں ہوتا کہ اس میں کیلا موجود ۔
لیکن کیلے میں ایک خاص مٹھاس اور کریمی شامل ہوتی ہے جسے آپ اکثر اپنی کافی کے کپ میں شامل کرنا پسند کرتے ہیں۔ جبکہ یہ زیادہ تر پکی ہوئی کافیوں میں پائی جانے والی تیزابیت کو بالکل متوازن کرتا ہے۔
اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں کافی کا افادیت کے ساتھ کیلے میں موجود صحت بخش اجزاء جیسے پوٹاشیم جو کسی بھی کافی سے آپ کو حاصل نہیں ہوتا وہ اس موجود ہوتا ہے اور آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحت مند چمکتی جلد کے لیے کافی اسکرب گھر پر تیار کریں
یہاں پر کیلے کی دودھ کی کافی بنانے کی ترکیب پیش کی جارہی ہے
اجزاء:
اس کافی کو بنانے کے جو اجزاء درکار ہیں ان میں ایک کپ سویا یا بادام کا دودھ، ایک کپ کولڈ بریو کافی، ایک چمچ شہد اور پکا ہوا کیلا شامل ہے۔
ہدایات:
ان تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں، ا ب اسے برف سے بھرے گلاس میں ڈال کر پیش کریں لیجئے مزیدار کیلے کی کافی تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News