Advertisement

اسٹیوپروسس کو شکست دینے میں مددگار ورزشیں

ورزشیں

اسٹیوپروسس کو شکست دینے میں مددگار ورزشیں

ہڈیوں کی حفاظت ایسی ہی ہےجیسے گاڑی کی دیکھ بھال۔ باڈی میں زنگ لگ جائےیاچیسزمیں خرابی پیداہوجائےتوپھرگاڑی پارک کرناپڑتی ہے۔ یہی بات انسانی جسم کےبارےمیں کہی جاسکتی ہے۔ ایک مضبوط اورمعقول فریم کےبغیرنہ کارچل سکتی ہےاورنہ جسم کام کر سکتا ہے تاہم ورزش اس ضمن میں  اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں ان کی کثافت ہو کر یہ بھر بھری ہوجاتی ہے اس عمل کو اسٹیوپروسس کہا جاتا ہے آسٹیوپروسس اصل  ہڈیوں کی بوسیدگی کی بیماری ہے۔

  ہڈیاں وقت اورعمرکےبڑھنےکےساتھ ساتھ کمزورہوجاتی ہیں۔ طبی ماہرین کےمطابق ہردومیں سےایک خاتون اورپانچ میں سےایک مرداوسٹیوپروسس میں مبتلا ہوتا ہے۔

50 سال سےزائدعمرکےبیشترافراد مکمل طورپراوسٹیوپروسس کے مرض میں آسانی سے مبتلا ہو سکتے ہیں۔ ان میں نہ صرف یہ کہ ہڈیوں میں خطرناک حدتک معدنیات کی کمی ہوجاتی ہے،بلکہ ان میں ہڈیوں کےمڑنےیعنی اپنی اصلی اورقدرتی شکل سےہٹ جانےکابھی خطرہ رہتاہے۔ جسمانی ڈھانچابہت کمزورہوجاتاہےاوروزن برداشت کرنےکےقابل نہیں رہتاہے۔ ریڑھ کی ہڈیاں سکڑجاتی ہیں اورکمرجھکنےلگتی ہے۔

تاہم ابتدا ہی سے متوازن خصوصاً کیلشیم سے بھرپور غذا اور ورزش کا استعمال بڑھتی عمر میں اس مرض سے بچا سکتا ہے۔

Advertisement

لیکن اچھی خبر یہ کہ عمر رسیدگی میں اس مرض کے ہونے کے باوجود آپ ورزش کر کے اس مرض کو مزید بڑھنے سے روک سکتے ہیں ساتھ ہی یہ آپ کے توازن کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Advertisement

اگر آپ پہلے ہی فریکچرسامنا کر چکے ہیں تو ان ورزشوں کے انتخاب میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے جو آپ ہڈیوں کی کثافت اور مضبوطی کو بڑھانے کے لیے کرنے جا رہے ہیں۔

پٹھوں کو مضبوط بنانے والی ورزش

 اس قسم کی ورزشیں جو جم میں مشینوں پر کی جاتی ہیں جسمانی توازن کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں اس کا آغاز کسی ماہر ٹرینر کی نگرانی میں کریں۔

لچک کے لیے مشقیں

اسٹیوپروسس میں مبتلا یا اس سے تحفظ حاصل کرنے والے افراد میں لچک کا ہونا نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ آپ کے جوڑوں کو اضافی سہارا دینے کے ساتھ پٹھوں کے مضبوطی کی ضامن ہے۔

لچک کے لیے یوگا کی مشقوں کو سب سے مؤثر قرار دیا جاتا ہے۔ یہ آپ کے پٹھوں میں تناؤ کو کم کرنے اور پٹھوں کے درد کو بھی روکنے کے لیے مفید ثابت ہوگی۔

Advertisement

وزن اٹھانے والی ورزش

Advertisement

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ مشقیں آپ کے اپنے جسمانی وزن کے استعمال پرمنحصر ہے جیسے  دوڑنا، چلنا اوراس طرح دیگر ورزشیں آپ کی ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لیے بہترین ہیں جو اسٹیوپروسس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

توازن کی مشقیں

توازن ضروری ہے قطع نظر اس کے کہ آپ کی عمر کتنی ہے۔ جب آپ میں اسٹیوپروسس کی ابتدائی علامات ظاہر ہوں تو یہ اور بھی اہم ہے کیونکہ اگر توازن بہتر نہیں ہوگا تو گرنے اور ہڈیوں پر چوٹ لگنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version