موسم سرما کی وہ غذائیں جو جلد کو خشک ہونے سے بچا سکتی ہیں؛ جانیے

موسم سرما کی وہ غذائیں جو جلد کو خشک ہونے سے بچا سکتی ہیں؛ جانیے
موسم سرما کے آتے ہی انسانی جلد میں نمی کم ہونے لگتی ہے یہی وجہ ہے کہ جلد خشک ہو جاتی ہے۔
ویسے تو پانی پینا جلد کی نمی برقرار رکھنے کا ایک آسان ذریعہ ہے مگر ظاہر ہے سردیوں میں زیادہ پانی نہیں پیا جاتا تو اس کے برعکس آپ ایسی غذائیں استعمال کر سکتے ہیں جن سے آپ جلد کی نمی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔
ایسی چند غذاؤں کے بارے میں جانیں۔
مالٹے
مالٹوں میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، موسم سرما میں دن میں ایک بار مالٹے کھانے سے جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
بادام
بادام وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں جو جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مچھلی
مچھلی میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بھی جسم کو ملتے ہیں، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے کیل مہاسوں سے بچنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
پالک
سبز پتوں والی یہ سبزی بھی جلد کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے، اس میں وٹامن کے اور سی کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے۔
شکرقندی
شکرقندی وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ دونوں وٹامنز جلد کی صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں، وٹامن اے جلد کو خشک ہونے سے بچاتا ہے جبکہ وٹامن سی سے جسم میں ایک پروٹین کولیگن کی مقدار بڑھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News