رات گہری نیند کے لیے دن روشنی میں گزاریں

موسم سرما میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں، ایسی صورت میں اکثر لوگ نیند کی کمی کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں تاہم ایک تحقیق کے نتیجے میں اس کی وجہ سامنے آئی ہے۔
کالج کے طالب علموں کے ساتھ کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دن کے وقت باہر نکلنا، یہاں تک کہ موسم ابر آلود ہی کیوں نہ ہو آپ کی نیند کو بہتربنا سکتا ہے۔
اس تحقیق کے مرکزی مصنف ہوراسیو ڈی لا ایگلیسیا جو حیاتیات کے پروفیسر ہیں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سورج کی روشنی اور نیند کے درمیان تعلق معلوم کرنے کے لیے تحقیق کی جس میں واشنگٹن یونیورسٹی کے 507 طلباء کوشامل کیا جبکہ یہ تحقیق 2015 سے 2018 تک جاری رہی اس میں محققین نے نیند کے دورانیے کونوٹ کرنے لیے کلائی پر پہنے جانے والے مانیٹر کا استعمال کیا۔
ایگلیسیا کے مطابق ان تمام طلباء کے شام کے بعد سونے اور صبح بیدار ہونے کے اوقات کار مقرر تھے تاہم موسم سرما کی آمد کے بعد ان کی نیند متاثر ہونے لگی اور اس کا دورانیہ کم ہوگیا۔
یہ بات سب ہی جانتے ہیں آپ کے جسم میں ایک حیاتیاتی گھڑی ہوتی ہے جوآپ کے سونے اور جاگنے کے اوقات کار کو طے کرتی ہے یہ گھڑی سورج کی روشنی سے کسی قدر متاثر ہوسکتی ہے۔
اس تحقیق میں شامل ٹیم کا خیال ہے کہ موسم سرما میں طالب علموں کو دن کے وقت کم روشنی ملتی ہے۔ اور دن کے وقت ناکافی روشنی رات کو مسائل کا باعث بنتی ہے، جب سونے کا وقت ہوتا ہے۔
موسم سرما میں دن چھوٹے ہونے کی وجہ سورج کی روشنی کی نمائش کم ہوتی ہے یہ آپ کی حیاتیاتی گھڑی کو آگے کر دیتی ہے جس سے نیند دیر سے آتی ہے۔ جبکہ گرمیوں میں یہ روشنی زیادہ ہونے کی بنا پر آپ جلدی سوجاتے ہیں۔
اس تحقیق کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ طلباء موسم سے قطع نظر ہر رات تقریباً اتنی ہی نیند لے رہے تھے۔ لیکن، سردیوں کے دوران اسکول کے دنوں میں، طلباء اوسطاً 35 منٹ بعد سوتے تھے اور گرمیوں کے اسکول کے دنوں کے مقابلے میں 27 منٹ بعد جاگتے تھے۔
ٹیم نے اس موسم سرما میں تاخیر کی ممکنہ وضاحت کے طور پر روشنی پر توجہ مرکوز کی توحیرت انگیز طور پر روشنی کے دن کے مختلف اوقات میں حیاتیاتی گھڑی پر مختلف اثرات ہوتے ہیں۔
دن میں روشنی خاص طور پر صبح کے وقت آپ کی گھڑی کو آگے بڑھاتی ہے، اس لیے آپ شام کو پہلے تھک جاتے ہیں، لیکن دن کو دیر سے یا رات کے اوائل میں روشنی کی نمائش آپ کی گھڑی میں تاخیر کا سبب بنتی ہے جب آپ تھکاوٹ محسوس کریں گے۔ موسموں کے ردوبدل سے یہ گھڑی آگے پیچھے ہوتی رہتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ موسم سرما میں روشنی کم ہونے کی بنا پر آپ کی حیاتیاتی گھڑی نیند کے وقت کو آگے بڑھادیتی ہے ماہرین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ دن میں سورج کی روشنی میں وقت گزارنا آپ کو جلدی سونے میں مددفراہم کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News