دن کے آغاز پر چہل قدمی کرنے کے ان حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں

جسمانی سرگرمی چاہے جم میں ورزش کی صورت میں ہویا کسی باغ میں چہل قدمی بہترصحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، تاہم دن کے آغاز پر معمولی نوعیت جیسے پڑوس میں کسی کام کے لیے جانا یا اسکول یا ملازمت کی غرض سے چہل قدمی کرتے ہوئے سفر طے کرنا حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔
یہاں پر صبح اٹھنے پر چہل قدمی کرنے کے 10 ایسے فوائد پیش کئے جارہے ہیں جنہیں جان کر آپ اسے کبھی ترک نہیں کریں گے۔
توانائی کو فروغ دیں
دن کا آغاز پر چہل قدمی کرنا آپ کو دن بھر زیادہ توانائی فرام کر سکتا ہے۔ اور اگر آپ یہ عمل گھر سے باہر انجام دیتے ہیں تو یہ اور بھی مفید ثابت ہوسکتاہے۔
تحقیق کے مطابق ایسے بالغ افراد جو 20 منٹ گھر سےباہر چہل قدمی کرتے ہیں وہ 20 منٹ تک گھر کے اندر چہل قدمی کرنے والوں کی نسبت خود کو زیادہ توانا محسوس کرتے ہیں۔
اسی طرح ایک اور تحقیق کے مطابق 10 منٹ کی سیڑھیاں چڑھنا خواتین کے لیے کافی کے کپ سے زیادہ توانائی بخش ثابت ہوا جو صبح بیدار ہونے پر نیند کی کمی محسوس کرتی تھیں۔
اپنے مزاج کو بہتر بنائیں
دن کے آغاز پر چہل قدمی کرنا دماغ میں موجود ایسے کیمیکل کے اخراج کا سبب بنتا ہے جو مزاج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ساتھ ہی یہ خود اعتمادی کوبڑھاتا ہے جبکہ اس سے ذہنی میں تناؤ کمی واقع ہوتی ہے، بے چینی دور ہوتی ہے تھکاوٹ اورڈپریشن کی علامات کوکم کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں کم از کم 5 دن 20 سے 30 منٹ تک چلنے کی کوشش کریں۔
دن کے لیے اپنی جسمانی سرگرمی انجام دینے کا سنہری موقع
صبح چہل قدمی کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس طرح آپ دن بھر کی تجویز کردہ جسمانی سرگرمی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں جوکہ کم از کم 150 سے 300 منٹ کی اعتدال پسندی کی ورزش ہے ورنہ آپ گھر کے دیگر ذمہ دایوں میں مشغول ہور کر اسے مکمل کرنے میں قاصر رہے گے۔
ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہفتے میں 5 دن صبح 30 منٹ کی واک مکمل کرنے کی کوشش کریں۔
وزن کم کرنے میں مددگار
صبح چہل قدمی آپ کے وزن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے 30 منٹ تک معتدل رفتار سے چلنے سے 150 کیلوریز جل سکتی ہیں۔ اس طرح صحت مند غذا اورچہل قدمی کے ذریعے آپ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔
صحت مند بنائیں
چہل قدمی آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے بشمول قوت مدافعت بڑھانے، نیز یہ مختلف بیماریوں سے بچانے میں بھی معاونت کرتی ہے۔
مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ 30 منٹ کی چہل قدمی دل کی بیماری کے خطرے کو 19 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو چلنے سے خون میں چینی کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے.
یہاں تک کہ یہ عمل آپ کی عمر کو بڑھانے اور دل کی بیماری اور بعض کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
پٹھوں کو مضبوط کریں
چلنے سے آپ کی ٹانگوں کے پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ بہترین نتائج کے لیے، اعتدال میں رہتے ہوئے تیز رفتاری سے چلیں۔ اپنے معمولات کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں اور سیڑھیاں چڑھیں، اوپر اور نیچے پہاڑیوں پر چلیں، یا ٹریڈمل پر دوڑیں۔
ٹانگوں کو مضبوط کرنے کے لیے ہفتے میں کئی بار مشقیں کریں جیسے اسکواٹس۔
ذہنی صحت کو بہتر بنائیں
صبح کی چہل قدمی آپ کی ذہنی استعداد کوبڑھاتی ہے اور دن بھر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے تاہم عمر رسیدہ افراد میں تو اور بھی افادیت رکھتی ہے کیونکہ ان میں کئی ذہنی امراض کا خطرہ بڑھ جاتاہے ۔
پیدل چلنے سے آپ کو تخلیقی انداز میں سوچنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چہل قدمی خیالات کو وسیع کرتی ہے جس سے آپ کو مسئلہ حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگلی بار جب آپ صبح کی میٹنگ ہو توتمام ساتھیوں کو چہل قدمی کا مشورہ دیں۔
نیند بہتر بنائیں
دن کے آغاز پر چہل قدمی آپ کو رات میں بہترپرسکون اور گہری نیند میں مدد دے سکتی ہے۔
گرمی سے بچائے
موسم گرما میں صبح کے وقت چہل قدمی کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ دھوپ میں یہ اہم سرگرمی انجام دینے سے بچے رہتے ہیں اور ایسی جگہ جہاں سال بھر موسم گرم رہتا ہے تو یہ عمل آپ کو توانارکھے گا۔
چہل قدمی سے پہلے اور بعد میں ہائیڈریٹ رہنے کے لیے کافی مقدار میں پانی پینے کو یقینی بنائیں۔ اگر ضرورت ہو تو اپنے ساتھ پانی کی بوتل رکھیں، گرم موسم میں چلنا مقصود بھی ہوتو کپڑوں کو پانی سے گیلا کریں۔
دن بھر صحت مند رہیں
دن کا آغاز پر چہل قدمی سے کرنا آپ کو دن بھر صحت مند اور توانا رکھتا ہے اور روزمرہ کے معمول کے دوران تونائی کم ہونے اور نیند کی کمی سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
اسے اپنے معمولات کا حصہ بنائیں
صبح کی چہل قدمی کواپنا معمول بنانے کے لیے رات ہی سے تیاری کریں اور مقررہ وقت سے چند منٹ پہلے بیدار ہوکر کم ازکم 20 منٹ کی چہل قدمی کو یقینی بنائیں۔
صبح چلنے کے لیے ایک دوست یا ساتھی کو تلاش کریں۔ اس طرح بات چیت اور ایک ساتھ کام کرنے سے آپ کو خود کے لیے حوصلہ افزائی کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News