Advertisement

حمل کے دوران ان باتوں پر عمل کریں، صحت و مسرت پائیں!

مدتِ حمل خود ماں اور اس کی اولاد کے لیے ایک نہایت اہم اور نازک مرحلہ ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے کم علمی اور توہمات کی وجہ سے خواتین کو مسلسل آرام کا کہا جاتا ہے یا پھر دو جانوں کا حوالہ دے کر زبردستی کھلایا پلایا جاتا ہے۔

 پاکستانی اور بین الاقوامی ڈاکٹر روایتی توہمات کو رد کرتے ہوئے یہ اہم مشورے دے رہے ہیں جن پر عمل کرنے سے غیرمعمولی فوائد حاصل ہوسکتےہیں۔

آرام نہیں، بلکہ کچھ کام

بہت ضروری ہے کہ حاملہ خواتین روزانہ 30 منٹ ہلکی پھلکی واک ضرور کریں۔ اس سے زچہ و بچہ تندرست رہتے ہیں ۔ ناروے میں تحقیق سے معلوم ہوا ہے دورانِ حمل درمیانے درجے کی محنت سے بچے کے پھیپھڑے مضبوط رہتے ہیں۔

پانی کی وافر مقدار اور پانچ کھانے

Advertisement

حاملہ خواتین پانی زیادہ سے زیادہ پئیں اور پورے دن میں پانچ سے چھ دفعہ وقفے وقفے سے صحت و غذائیت بھرے کھانے کھائیں۔ کھانے میں پھلوں اور سبزیوں کا مناسب استعمال کریں۔

خود سے دوا نہ کھائیں

دورانِ حمل سنی سنائی یا ازخود تجویزکردہ تمام ادویہ سے اجتناب ضروری ہے۔ یاد رہے  کہ ہر دوا کی اپنی کیمیائی ساخت ہوتی ہے جو آپ کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔

کیلشیئم کا استعمال

پاکستان میں عام خواتین 50 فیصد اور حاملہ خواتین 58 فیصد کم کیلشیئم استعمال کرتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ کیلشیئم سے بھرپور غذاؤں کا بطورِ خاص استعمال کیا جائے۔ کیلشیئم جیسی جادوئی معدن آپ اور آپ کے بچے کے لیے یکساں مفید ہے۔

بچے کو اپنا دودھ پلائیں

Advertisement

عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق صرف ماں کا دودھ ہی نومولود بچے کی مکمل غذا ثابت ہوا ہے۔ اسی لیے بچے کو صرف اور صرف ماں کا دودھ ہی پلایا جائے۔

حال ہی میں قبل ازوقت پیدائش والے سینکڑوں بچوں پر ایک سروے کیا گیا ہے جس سے انکشاف ہوا ہے کہ ماں کا دودھ ایسے بچوں کے اندرونی پیدائشی نقائص کو دور کرتے ہوئے ان کے دل کو ڈرامائی طور پر مضبوط بناتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version