مزاج کو بہتر بنانا چاہتے تو یہ ورزشیں آزمائیں

مزاج کو بہتر بنانا چاہتے تو یہ ورزشیں آزمائیں
اکثر لوگوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ دن کے کسی پہر کبھی کھبی کسی بھی کام کے کرنے کا جی نہیں چاہتا ایک عجیب سی اداسی سی محسوس ہوتی ہے۔ تاہم اب ماہرین نے مزاج کی اس تبدیلی کا آسان سا حل ورزش کی صورت میں پیش کردیا ہے۔
ایسا عموماً اس وقت ہوتا ہے جب آپ بغیرکسی وجہ کے تناؤ محسوس کر رہے ہوں یعنی تناؤ کی اصل وجہ بھی معلوم نہ ہو، مزاج کی یہ تبدیلی دن بھر کے معمول کے کام کی انجام دہی میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے اورکام کا دباؤ اس کیفیت میں مزید بگاڑ کا سبب بنتا ہے۔ تاہم ماہرین مزاج کو بہتر بنانے کے لیے ورزش کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ دیر بیٹھے رہنے کے نقصانات سے بچنے کے لیے کتنی دیر ورزش کرنا ضروری ہے؟
ورزش کی افایت سب ہی جانتے ہیں وزن کم کرنا ہو یا مزاج کو بہتربنانا ورزش ایک ایسا محرک جو آپ کوہر لحاظ سے صحت مند رکھتا ہے۔
ورزش کرنے سے دل کی دھڑکن تیز ہونے لگتی ہے جس سے جسم میں خون کی گردش بڑھ جاتی ہے۔ اس سے سیروٹونن جسے خوشی کا ہارمون کہا جاتا ہے اس کے اخراج میں مدد ملتی ہے، اس طرح آپ بہتر محسوس کرنے لگتے ہیں، یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ موسم سرما میں یہ کیفیت زیادہ سامنے آتی ہے، یہاں پر ایسی ہی چند ورزشوں کا ذکر کیا جاررہا ہے جسے ماہرین نے مزاج کو بہتر بنانے میں نہایت مفید قرار دیا ہے۔
یوگا
جذبات کو توازن میں رکھنے کے لیے ذہنی سکون کی ضرورت ہوتی ہے اور یوگا درحقیقت ایک ایسی ورزش ہے جو اس توازن کو بحال کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
یوگا صرف آپ کے جسم کو مضبوط بنانے کے لیے ہی اہم نہیں ہے بلکہ یہ جسم کی لچک میں بھی اضافہ کرتی ہے تناؤ کی صورت میں یوگا کی سانس کی مشقیں اس ضمن میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور دل کی دھڑکن کو معمول پر لاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بدن کے کھنچاؤ کی ورزش ایئروبک ورزش جتنی مؤثر قرار
دوڑنا یا چہل قدمی کرنا
مزاج کو بہتر بنانے کے لیے تیز قدموں سے اس وقت تک چہل قدمی کریں یا دوڑیں جب تک ایڈرینالائن ہارمون کا اخراج نہ ہونے لگے یہ ہارمون خون کی گردش اور میٹابولزم کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے اس طرح تناؤ کم ہونے لگتا ہے جس کے نتیجے میں مزاج میں بہتری آتی ہے۔
باغبانی
تناؤ کی صورت میں کچھ وقت گھر سے باہر پودوں اور سبزے کے درمیان گزارنا مزاج میں حیرت انگیز تبدیلیاں لاتا ہے۔ ضرروی نہیں تناؤ کی صورت میں جم جاکر ورزشیں کی جائے بلکہ اس مقصد کے لیے باغبانی کی صورت میں بہترین مشق بھی انجام دی جاسکتی ہے۔
اس طرح آپ کھلی فضا میں فطرت کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور تازہ ہوا میں سانس لیتے ہیں جوآپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
کِک باکسنگ
یہ ان لوگوں کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے جو اپنے جذبات کا اظہار چاہتے ہیں اس طرح یہ تناؤ کم کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوتا ہے۔ کک باکسنگ میں ہاتھوں اور پیروں کے استعمال سے دل کی دھڑکن بڑھتی ہے جو تناؤ کم کرنے والے ہارمون کے اخراج میں مددفراہم کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News