کون سی سبزیاں کینسر کو ہرانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو، ٹماٹر اور بینگن کینسر کو ہرانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گلائیکول کلوئیڈز والی سبزیاں اپنے اندر کچھ انسداد کینسر خصوصیات رکھتی ہیں۔
سبزیوں میں موجود یہ فعال مرکبات مریضوں کو مروجہ علاجوں کے خطرناک نقصانات سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
تحقیق کے دوران گلائیکول کلوئیڈز والی سبزیوں جیسا کے آلو، ٹماٹر اور بینگن کا جائزہ لیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کیمیائی مرکب کی صحیح مقدار دی جائے تو یہ علاج میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
ماہرین نے اس مرکب کے 5 اجزاء پر خصوصی توجہ مرکوز کی جن کے متعلق خیال کیا جارہا ہے کہ مستقبل میں ان سے کینسر کے علاج کی دوا تیار ہوسکتی ہے۔
تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گلائیکول کلوئیڈز کے 5 اجزاء میں کینسر زدہ خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ کینسر زدہ ایسے خلیات کو بھی نشانہ بناتے ہیں جو کہ کینسر کے علاج کی دواؤں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ٹماٹر جسم میں خلیات کے نظام کو بہتر بناتا ہے جس سے کینسر زدہ خلیات کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے لیکن ابھی یہ بات تحقیق طلب ہے کہ سبزیوں میں پائے جانے والے کیمیائی اجزاء کس طرح انسانی خلیے میں کینسر کا مقابلہ کرتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News