Advertisement

فیس میپنگ کیا ہے اور یہ کس طرح آپ کو صحت کے بارے میں آگاہ کرتی ہے

چہرہ شخصیت کا آئینہ ہی نہیں ہوتا بلکہ آپ کی صحت کے حوالے سے بھی کئی رازعیاں کرتا ہے۔ اگر جسم صحت مند ہوگا یعنی اس میں موجود تمام نظام اپنے افعال بہتر انداز میں انجام دیں رہے ہوں گے تو اس کا اثر چہرے سے بھی ظاہر ہوگا۔

فیس میپنگ یعنی چہرے کی نقشہ سازی ایک قدیم چینی اور حکمت کا طریقہ کار ہے جو چہرے کے مختلف حصوں پر مختصر وقت میں پیدا ہونے والے مہاسوں اور دانوں کو جسم کے دیگر اعضاء کی صحت سے جوڑتاہے۔

اس طریقہ کار کے مطابق جسم میں مختلف بیماریوں کی صورت میں چہرے پر موجود اعضاء ان مسائل سے آگاہ کرتے ہیں۔

جیسا کہ چہرے پراچانک کسی ایکنی کا ظاہرہونے کے لیے لوگ عموماً غیر معیاری میک اپ، نیند کی کمی، گندے برش کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں لیکن یہ کسی اعضاء کے بیمار ہونے کی جانب بھی اشارہ کرسکتے ہیں۔

بظاہرباربارآنے والے مہاسوں کے لیے مسامات میں چکنائی جمع ہونے یا ہارمون کے عدم توازن کے علاوہ بھی کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے چہرے کی نقشہ سازی کی اس قدیم چینی مشق کے مطابق، آپ کے چہرے پر ظاہر ہونے والے دانے عام طور پر کسی خاص جسمانی مسئلے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ بنیادی طور پر، جسم کے مختلف اعضاء آپ کی جلد کی حالت سے نازک طور پر جڑے ہوتے ہیں۔ جب جسم کا کوئی بھی ایک اعضاء متاثر ہوتا ہے تو آپ کا چہرہ آخرکار اسے ظاہر کرتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ کے چہرے پر بھی مہاسے موجود ہیں تو یہاں پر بتائی جانے والی نقشہ سازی کی مدد سے جانیں کہ آپ کتنے صحت مند ہیں۔

پیشانی

اگر آپ کی پیشانی پر دانے یا ایکنی موجود ہے تو یہ اس بات کی علامات ہوسکتی ہے کہ آپ جنک فوڈ بہت زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔

اکثراوقات پیشانی پر مہاسوں کا ہونا خراب نظام ہاضمہ کی جانب اشارہ کرتا ہے بہت زیادہ جنک فوڈزکے استعمال کے بعد ماتھے پر دھبوں کا ظاہر ہونا عام ہےکیونکہ پراسیسڈ فوڈز کو جسم بہتر انداز میں ہضم نہیں کر پاتا۔

ماتھے پر مہاسوں کے علاج کے لیے اپنی غذا میں پھل اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں یہ وٹامن سے بھرپورغذائیں نظام انہضام کو بہتر بناکرجلد سے دانوں کو دور کر دیں گی۔

Advertisement

 بھنوؤں کے درمیان

 بھنوؤں یا ٹی زون کے درمیان میں دانوں کا مطلب نشہ خصوصاً تمباکونوشی کا استعمال ہے۔ تاہم یہ جگرکی خرابی کی بھی نشاندہی کرسکتا ہے کیونکہ نشہ چاہے کسی بھی قسم کا ہو جگر کی سوزش کا باعث بنتا ہے، جو جلد پر دانوں کی صورت میں میں ظاہر ہوتا ہے۔

کوشش کریں کہ اپنے اندرونی اعضاء کو صحت مند رکھنے اور سوزش کو دور کرنے اور نقصان دہ زہریلے مادوں کو جسم سے  باہر خارج کرنے کے لیے باقاعدگی سے ورزش کریں اور پانی کے زیادہ استعمال کو یقینی بنائیں۔

رخسار یا گال

گالوں پردانوں کا ہونا آلودگی اور الرجی کی نشاندہی کرتا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ کہ آپ کے گالوں کے مسامات براہ راست آپ کے نظام تنفس سے جڑے ہوتے ہیں۔ آکسیجن کی کمی، اور سانس لینے میں خرابی الرجی کا سبب بنتی ہے۔ گالوں پرموجود پمپل کا علاج کرنے کے لیے، اپنے اردگرد کے ماحول اور فون کو ہرممکن حد تک صاف رکھیں، کپڑے کو صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔

ناک

Advertisement

ناک پرنمودار ہونے والے دانے تناؤ اور تھکاوٹ کو ظاہر کرتے ہیں آپ کی ناک آپ کے دل سے جڑی ہوئی ہے۔ لہذا آپ جب بھی تناؤ کا شکارہوتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ کے خون کا بہاؤ یا بلڈ پریشر تبدیل ہوتا ہے جس کا اثر ناک پردانوں کی صورت میں نظر آتا ہے۔

اس طرح کے دانوں کا علاج کرنے لیے آرام کریں، کیونکہ جسم  روزمرہ کے معمولات کی انجام دہی کے دوران تھک جاتا ہے اور اسے آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔

کوشش کریں کہ ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ آٹھ گھنٹے کی گہری اور پرسکون نیند لیں۔  اس کے علاوہ، کافی سے پرہیز کریں کیونکہ کافی میں موجود کیفین بلڈ پریشر کی سطح کومتاثر کر سکتی ہے۔

تھوڑی

تھوڑی پردانے ہارمون کے عدم توازن کی جانب نشاندہی  کرتے ہیں۔ ان پمپلز کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ صاف ستھری متوازن غذا کا استعمال کریں تناؤ سے بچنے کی کوشش کریں اس مقصد کے لیے یوگا کی کلاسزلیں، یوگا ورزش نہ صرف دماغ کوصحت مند رکھتی ہے بلکہ یہ غیر مستحکم ہارمونز کا توازن بھی بحال کرتی ہے۔

کوشش کریں کہ اپنے چہرے پر ظاہر ہونے والے دانوں کا بغور جائزہ لیں اور جانیں ان کی کیا وجہ ہوسکتی ہے اس حوالے سے چند باتیں دھیان میں رکھیں۔

Advertisement

صبح:

اگر آپ کو صبح کے وقت چہرے پرکچھ ایسے دھبے دکھائی دیتے ہیں جو رات میں نہیں تھے، تو ممکن ہے کہ  آپ رات سونے سے پہلے اپنا چہرہ دھونا بھول گئے ہوں، یا آپ نے رات کے کھانے یا میٹھے میں کوئی ایسی چیز کھائی ہو جو کہ اچھی طرح ہضم نہیں ہوسکی، جس کی وجہ جلد پر دانے یا دھبے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ نے سونے سے قبل کوئی غذا کھائی ہو جو ان دانوں کی وجہ بنی۔

دوپہر:

دوپہر میں دانے ظاہر ہونا موئسچرائزرکی وجہ سے ہوسکتا ہے اگر صبح چہرہ صحیح تھا لیکن دوپہر میں دانے دکھائی دے رہے ہیں تو اپنے میک اپ اور موئسچرائزنگ پروڈکٹس میں موجود اجزاء کو چیک کریں۔ معدنی تیل، پروپیلین گلائکول، ڈائمتھیکون، اور دیگر کیمیکلز جیسے اجزاء دراصل جلد پر ایک رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں جو بیکٹیریا کی فزائش کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں جس سے دانے ہونے لگتے ہیں۔

شام:

 شام میں دانے ہونے کی صورت میں اپنے آپ سے پوچھیں، کیا آپ نے کام کے بعد، ورزش کے معمول سے پہلے یا کھانا پکانے سے پہلے اپنا چہرہ دھویا؟ ذہن میں رکھیں کہ سارا دن آپ کی جلد چکنائی، میل اور ہوا میں موجود آلودگیوں سے متاثر ہوتی ہے اس لیے اسے دھونا نہایت ضروری یے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version