Advertisement

کینسر کے تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ دریافت

کینسر

کینسر کے تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ دریافت

سرطان یا کینسر کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ پائے جانے والے امراض میں ہوتا ہے اور اب اس کے تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ دریافت کی گئی ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں موٹاپے اور کینسر کے خطرے کے درمیان تعلق کی وضاحت کی گئی ہے کیونکہ موٹاپا کے نتیجے میں لوگوں میں کینسر کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئے ہیں۔

بوسٹن چلڈرنز ہاسپٹل کی تحقیق میں بریسٹ کینسر پر توجہ مرکوز کی گئی اور محققین نے ایسے شواہد فراہم کیے جن سے ثابت ہوا کہ موٹاپے سے خوابیدہ رسولیوں تک خون کی فراہمی کا عمل شروع ہوجاتا ہے جس سے ان کی نشوونما ہونے لگتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ جب کسی رسولی تک خون پہنچنے لگتا ہے تو اس کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے۔

اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے تھے اور محققین کو رئیل ٹائم میں رسولی کی نشوونما کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

Advertisement

اس کے بعد لیبارٹری میں تجربات کے دوران محققین نے دریافت کیا کہ موٹاپے کے شکار چوہوں میں موجود چربی کے خلیات ایسے مرکبات کو زیادہ مقدار میں بناتے ہیں جو رسولیوں کو خوابیدہ پوزیشن سے باہر نکال کر متحرک کردیتے ہیں۔

اس سے قبل اگست میں جرنل دی لانسیٹ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کینسر کی ایسی اقسام سے اموات کی شرح دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے جن کی روک تھام آسانی سے ممکن ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تمباکو نوشی، الکوحل کا استعمال یا زیادہ جسمانی وزن کینسر کا شکار بنانے والے 3 سب سے بڑے عناصر ہیں۔

محققین کے مطابق نتائج سے ثابت ہوا کہ عالمی سطح پر کینسر کے بیشتر کیسز کی روک تھام ممکن ہے جبکہ جلد تشخیص اور مؤثر علاج کے ذریعے بھی اموات کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔

محققین نے تسلیم کیا کہ تمباکو نوشی اور الکحل سے گریز، صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنا، سورج کی روشنی میں بہت زیادہ گھومنے سے بچنا اور متوازن غذا سے اس موذی مرض کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version