سونے سے قبل کھانا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟ ماہرین کیا کہتے ہیں

ملازمت پیشہ افراد ہوں یا گھر میں رہنے والی خواتین دونوں دن بھر کام کاج میں مصروف رہنے کے سبب رات کا کھانا دیر سے کھاتے ہیں اور پھر سونے کی تیاری کرتے ہیں۔
جبکہ دنیا بھر میں ایسے افراد کی بھی کمی نہیں ہے جو رات بھرسوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے جنک فوڈ کا استعمال کرتے ہیں۔
ماہرین کے نزدیک سونے سے قبل کوئی بی غذا کھانا ایک عرصے سے معمہ بنا ہواہے جبکہ اس حوالے سے کئی تحقیق بھی کئی گئی ہیں کہ آیا سونے سے پہلے کھانا آپ کے میٹابولزم کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے یا یہ آپ کی کیلوریز کی مقدار اور آپ کا وزن بڑھا سکتا ہے۔ جب سونے سے قبل کھانے کی بات آتی ہے توانسان سوچنے لگتا ہے کہ کیا صحیح اور کیا غلط ۔
اس حوالے سے دنیا بھر کے ماہرین سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ نہ صرف یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ آپ کیا کھارہے ہیں بلکہ بھی کہ کب کھا رہے ہیں ۔
آپ سونے سے پہلے ایک رات کا بڑا کھارہے ہیں تو یہ وزن بڑھنے کے ساتھ آپ کی قلبی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے تاہم غذائیت سے بھرپور مگرکھانے کی تھوڑی مقدار آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کر سکتی ہے ایسے افراد جن کا رات میں شوگر لیول کم ہوجاتا تو یہ کھانا ان میں بلڈ شوگر کی سطح کو توازن میں رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے جیسے گری دار میوے۔
ایک اور ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل پیٹ بھر کر کھانا سینے میں جلن، وزن میں اضافے اور نیند میں خلل ڈال سکتا ہے تاہم اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہےکہ آپ بھوکے سوجائیں کیونکہ خالی پیٹ کی وجہ سے نیند بھی متاثرہوسکتی ہے ماہرین سونے کے کم از کم دو گھنٹے قبل غذا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
کاربوہائیڈریٹ سے بھرپورغذائیں جیسے گرم دودھ ، سیب، شکرقندی، بادام کا مکھن یا کوئی سادہ سی غذا کا استعمال آپ کی نیند کوبہتربنا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے خاص طور پر بلڈ شوگر اور ہارمون کی پیداوار کو مستحکم رکھنے کے لیے ہر تین سے چار گھنٹے بعد کھانا کافی افادیت رکھتا ہے۔
ماہرین سونے سے قبل ہلکے پھلکے کھانے کے حوالے سے چند نکات پیش کرتے ہیں جو یہاں پیش کئے جارہے ہیں۔
صبح کے وقت بلڈ شوگرکم م ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں، جو آپ کو صبح کے مستحکم موڈ کے لیے ترتیب دیتے ہیں۔
جب آپ کا پیٹ بھر جاتا ہے تو آپ کو بہتر نیند آتی ہے، لہذا اگر آپ نے سونے کے وقت ایک چھوٹا سا صحت مند ناشتہ لیتے ہیں تواس طرح آدھی رات کو جاگنے کا امکان کم ہوگا۔
سونے سے پہلے پروٹین کا استعمال آپ کے پٹھوں کی مرمت اور ان کی نشوونما میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
سونے سے پہلے ایک چھوٹا غذائیت سے بھرپور ناشتہ آپ کے جسم کے میٹابولک افعال کی بہتر انجام دہی کے لیے وہ توانائی فراہم کرسکتا ہے جس کی اسے ضرورت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

