کیا آپ موسمِ سرما میں زیرے کے ان حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

زیرہ کا استعمال صدیوں سے کھانوں میں بطور مصالحے اور خوشبو کے لیے کیا جاتا رہا ہے۔
تاہم اس میں ایسے صحت بخش اجزاء جیسے اینٹی آکسیڈینٹس، پروٹین، چکنائی، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیم، کاپر، آئرن، میگنیشیم، میگنیز، فاسفورس اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھ کرکئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
زیرہ نہ صرف آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ یہ آپ کی جلد کے بھی کئی مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
یہاں پر اس چھوٹے سے دانے کے حیرت انگیز فائدے پیش کئے جارہے ہیں۔
قوت مدافعت میں اضافہ
زیرہ میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں اس طرح جسم حملہ آور بیکٹیریا، وائرس، فنگس اور جراثیم سے محفوظ رہتا ہے۔
کینسر سے تحفظ
طبی حکام کے مطابق زیرہ میں موجود بعض مرکبات بہترین اینٹی کینسر ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مرکبات خاص طور پر چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر کو روکنے میں معاو ن ثابت ہوتے ہیں۔
عام سردی کا علاج
موسمِ سرما میں ہونے والے نزلہ و زکام سے بچنے کے لیے زیرہ ایک بہترین علاج ثابت ہوسکتا ہے۔
اس کی بنیادی وجہ اس میں موجود وٹامن سی ہے جو اس کیفیت کو دور کرنے میں اہم کرادار ادا کرتا ہے۔
اس مقصد کے لیے زیرہ کی زائد مقدار سوپ اور اسٹومیں شامل کر کے استعمال کی جاسکتی ہے تاکہ زکام سے فوری راحت مل سکے۔
بدہضمی کو روکے
زیرہ کو پیٹ کے امراض خاص کر ہاضمہ کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
بد ہضمی کی صورت میں ایک چائے کا چمچ، ایک کپ ابلتے پانی میں کچھ دیر کے لیے بھگو دیں پھر اسے چھان کر وقفے وقفے سے استعمال کریں اس طرح بد ہضمی ختم ہوجائے گی۔
سانس کی بدبو اور منہ کے زخم کا بہترین علاج
اوپر بتائے گئے زیرے کی چائے کو مکمل طور پر ٹھنڈا کر کے استعمال کرنے سے منہ سے آنے والی ناگوار مہک دور ہوجاتی ہے ساتھ ہی اس چائے میں نمک کی کچھ مقدار ملا کر غرارے کرنے سے منہ میں ہونے والے زخموں، مسوڑھوں اور گلے کی سوزش دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
عمر رسیدگی کے اثرات
زیرے میں اینٹی آکسیڈنٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو عمر رسیدگی کے اثرات جیسے جھریوں اور جھائیوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
اس مقصد کے لیے ناریل کے تیل اور پسے ہوئے زیرے سے بنا ماسک چہرے اور گردن پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔
خارش میں کمی
موسمِ سرما میں خشک جلد پر اکثر خارش ہونے لگتی ہے تو ایسی صورت میں زیرہ سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
کسی بڑے برتن میں پانی لے کراس میں زیرہ دال ابال لیں اب اس پانی کو نہانے کے پانی میں شامل کر کے متاثر حصے کو اس میں کچھ دیر کے لیے ڈبو کر رکھیں یہ خارش کا سب سے مؤثر علاج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News