Advertisement

سرد موسم میں ’فالج‘ سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

اکثر دیکھا گیا ہے کہ سردی کے موسم میں بڑی عمر کے افراد میں فالج کا شکار ہونے کی شرح بہت بڑھ جاتی ہے۔

کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ دن بھر زیادہ وقت کمپیوٹر استعمال کرتے اور ٹی وی دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں تو یہ عادت فالج جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سردی میں دورانِ خون سست روی کا شکار ہوجاتا ہے اس وجہ سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق نشہ کرنے والے اور ایسے افراد جن کو کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کا مرض ہو وہ فالج کا شکار زیادہ ہوتے ہیں اس کے علاوہ 50 برس سے زائد عمر والے بزرگ بھی فالج کے نشانے پر رہتے ہیں۔

فالج سے بچاؤ کیلئے کیا کریں؟

Advertisement

نمک کا استعمال نہ کریں

جدید تحقیق کے مطابق نمک کا استعمال فالج کو دعوت دینے کے برابر ہے اور یہ چہرے کو مفلوج کرسکتا ہے کیوں کہ نمک کے استعمال سے بلڈ پریشر اچانک بڑھتا ہے جس کی وجہ سے جسم کے پٹھے کسی بھی جگہ سے کام کرنا بند کرسکتے ہیں۔

سردی میں فالج کے اثر سے بچنے کیلئے یہ طریقے اپنائیں

ماہرین کے مطابق سردیوں میں سر اور کان ایسے حصے ہیں جنھیں ڈھانپ کر رکھنا ضروری ہے تاکہ کان سے ہوا اندر نہ جائے۔

اس طرح چہرے کے فالج کا 80 فیصد خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

ٹھنڈی ہوا اعصاب کو بہت متاثر کرتی ہے اس کے علاوہ بھی مکمل جسم کو ڈھانپ کر رکھیں، گرم غذائیں کھائیں، گرم پانی پئیں، دن کا کچھ وقت دھوپ میں گزاریں اور نیم گرم تیل سے جسم کی مالش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version