Advertisement

یہ دو عادات آپ کی مجموعی صحت کو بہتربنا سکتی ہیں، تحقیق

صحت

یہ دو عادات آپ کی مجموعی صحت کو بہتربنا سکتی ہے، تحقیق

صحت کو بہتر بنانے کے لیے ماہرین اور سائنسدان کئی دہائیوں سے تحقیق کر رہے ہیں اور ان کے نتائج کی روشنی چند عادات کو اپنا نے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ بڑھتی عمر کے ساتھ  تندرست وتوانا رہا جاسکے۔

ماہرین نے ماضی میں کیے جانے والے بہت سے مطالعات کا جائزہ لینے بعد دو اہم ترین عادات کو اپنانے یا انہیں بہتر بنانے پر زوردیا ہے جو آپ کی مجموعی صحت کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہیں ان میں سے ایک دن بھر میں پانی کا مناسب استعمال جبکہ دوسری روازنہ ورزش کرنا۔

پانی

 پانی ایک نہایت ضروری غذائیت ہے جس کی موجودگی میں جسم اپنے افعال کو بہتر طریقے سے انجام دیتا ہے۔ جسم پانی پیدا نہیں کرتا اسی لیے صحت مند رہنے کے لیے پانی اور غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بات درست ہے کہ بہتر صحت کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانا نہایت ضروری ہے جس میں متوازن غذا کا استعمال، ورزش کرنا، پرسکون نیند لینااور یقیناً مناسب مقدار میں پانی پینا شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روزانہ دن بھر میں آٹھ سے دس گلاس پانی لازمی لینا چاہئے تاکہ جسم کے تمام افعال بہتر انداز میں کام کر سکیں۔

ماہرین صحت صبح بیدار ہوتے ہی نہار منہ ایک گلاس پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ صحت پر حیرت انگیز اثرات جیسے نظام انہضام کو تیز اور وزن کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ پانی جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ جسم سے زہریلے مادے کو خارج کرنے میں مددفراہم کرتا ہے اس طرح جسم کئی امراض سے محفوظ رہتا ہے۔ اس لیے ماہرین کے نزدیک پانی پینا ایک ایسی صحت مند عادت ہے جو آپ کی مجموعی صحت کوبہتر بنانے معاون ثابت ہوتی ہے۔

Advertisement

 باقاعدگی سے ورزش کرنا

Advertisement

ورزش کی افادیت سابقہ کئی تحقیق سے سامنے آچکی ہے یہ ایک ایساعمل ہے جو آپ کو ہر عمر میں صحت مند رکھتاہے یہاں تک کہ عمر رسیدہ افراد میں بھی اس کی افادیت سامنے آئی ہے۔ ورزش کرنے کے نتیجے میں جسم سے ایسے ہارمون کا اخراج ہوتا ہے جو آپ کو نہ صرف مختلف امراض سے بچاتا ہے بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات کی رفتار کو بھی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ورزش آپ کی مجموعی صحت کے ساتھ  جلد کی کو بھی جواں بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے ورزش کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایاجسکتا ہے کہ چند منٹ کی ورزش جو سخت یا معتدل ہو صحت کو بہتر بنانے میں معاونت کرتی ہے۔

یہاں یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ ان عادات کے ساتھ متوازن غذا کا استعمال، ہر طرح کے نشہ سے دور رہنا، پرسکون نیند اور تناؤ سے بچنا بھی ضروری ہے، ان عادات کو اپنانے کا مطلب یہ ہے کہ یہ دونوں عادات ان تمام غیر صحت مند طرزعمل سے نجات میں بھی مددفراہم کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version