Advertisement

ذیابیطس کے مریض ان پھلوں کو غذا میں شامل رکھ سکتے ہیں

ذیابیطس

ذیابیطس کے مریض ان پھلوں کو غذا میں شامل رکھ سکتے ہیں

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ صحت مند جسم کے لئے متوازن غذا کتنی اہمیت رکھتی ہے لیکن اس کا توازن برقرار نہ رہے توجسم کئی طرح کی بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے۔اگر ذیا بیطس کی بات کی جائے تو اس میں ٖمریض کے لئے وہ تمام غذائیں جو کاربو ہائیڈریٹ کا ماخذ ہے منع ہوتی ہیں کیو نکہ اس طرح خون میں چینی کی سطح بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے۔

اسی طرح بہت سے پھل جو نہایت صحت بخش ہوتے ہیں مگر ان میں کاربوہائیڈریٹ اور چینی کی مقدار زیادہ ہو نے کی بنا ذیابیطس کے مریض انہیں کھانے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ لیکن کچھ پھل ایسے بھی ہیں جو کم چینی اور کاربوہائیڈریٹ رکھتے ہیں، ان پھلوں کو ذیابیطس کے مریض آسانی سے اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں اور صحت کے ساتھ توانائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں ایسے ہی آٹھ پھلوں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

کیوی

کیوی وٹامن سی سے بھر پور پھل ہے، ایک کیوی دن بھر کی وٹامن سی کی تجویز کردہ خوراک کا ایک سو چالیس فیصد فراہم کرتا ہے، ساتھ ہی وٹامن کے حاصل کرنے بھی بہترین ذریعہ ہے یہ بھی دن بھر کے لئے وٹامن کے کی جو مقدار تجویز کی گئی ہے اس کا پینتالیس فیصد فراہم کرتا ہے۔ اس میں دس گرام کاربوہائیڈریٹ اور تین گرام فائبر ہوتا ہے۔ اس لئے ذیابیطس کے مریض اس پھل کے ذائقہ اور غذائیت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

کھٹی چیری(ٹارٹ چیری)

Advertisement

یہ ذائقہ میں عام چیری سے قدرے کھٹی ہو تی ہیں اسی وجہ ان میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کافی کم ہوتی ہے، اسی بنا پر یہ ذیابیطس کے مریض کی غذا میں شامل کی جاسکتی ہیں، اس میں اندرونی سوزش کو دور کرنے والے خواص پائے جاتے ہیں اور ساتھ ہی اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور ہونے کی بنا پر امراض قلب ، کینسر اور دیگر بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں ۔

خوبانی

خوبا نی میٹھی، کم کاربوہائیڈریٹ اور موسم گرما کا ایک اہم پھل ہے۔ ایک خوبانی میں چار گرام کاربو ہائیڈرٹ اور سترہ کیلوریز پائی جاتی ہے۔ چار تازہ خوبانی آپ کے روزانہ وٹامن اے کی ضرورت کا ستر فیصد سے زیا دہ فراہم کرتی ہیں ۔ یہ فائبر کا اچھا ذریعہ بھی ہے ۔

آڑو

آڑو میں فائبر، پوٹاشییم اور وٹامن اے اور سی موجود ہوتے ہیں اسے ذیابیطس کے مریض شوق سے کھا سکتے ہیں۔

اسٹرابیری

اس میں کینسر سے تحفظ دینے والے خواص پائے جاتے ہیں جسے بائیو فلیوونائیڈزکہا جاتا ہے،یہ وٹامن سی سے بھر پور ہوتی ہے جو دن بھی کی وٹامن سی کی ضرورت کا ایک سو پچیس فیصد فراہم کرتی ہیں ۔ یہ پوٹاشییم، فولیٹ اور فائبر کے حصول کا موءثر ذریعہ ہے۔ سب سے خاص بات اس میں آکسالک ایسڈ پایا جا تا ہے جو جسم میں نمکیات کو جذب نہیں ہو نے دیتا ۔

Advertisement

نارنگی
یہ پھل وٹامن سی کا خزانہ ہے، یہ ایک پھل دن بھر کی وٹامن کی کمی کو آسانی سے پورا کرسکتا ہے۔ اس میں باسٹھ کیلوریز اور پندرہ گرام کاربو ہائیڈرٹ پائے جاتے ہیں ،جبکہ اس میں پو ٹاشییم اور فولیٹ بھی موجود ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتے ہیں ۔

ناشپاتی

یہ فائبراور پو ٹاشییم حاصل کرنے ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ ناشپاتی کھانے سے قبل یہ بات ضرور دیکھی جائے یہ پکی ہو ئی ہو اور کمرے کے در جہ حرارت میں محفوظ کی گئی ہو ، تا کہ اس موجود صحت بخش اجزاء اپنی خاصیت نہ کھو دیں ۔

سیب

سیب کے لئے ایک قول بہت مشہور ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانا آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے ۔ یہ بات حقیت سے قریب تر ہے ۔ ایک درمیانے سائز کا سیب آپ کو پچیانوے کیلوریز اور پچیس گرام کاربو ہائیڈریٹ فراہم کرتا ہے ۔ اس میں فائبر وٹامن سی بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ اس کے چھلکے غذائیت اور انٹی آکسیڈینٹ سے بھر پورہوتے ہیں جو دل کی حفاظت کرتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Next Article
Exit mobile version