Advertisement

موسم سرما میں جلد کو خشک ہونے سے بچانے کے لیے یہ فیس پیک آزمائیں

جلد

موسم سرما میں جلد کو خشک ہونے سے بچانے کے لیے یہ فیس پیک آزمائیں

موسم سرما اپنے عروج پر اور ہرسو سرد ہوائیں چل رہی ہیں اس خشک اور سردموسم میں جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے مختلف مصنوعات استعمال کی جاتی ہیں تاکہ جلد کی نمی کو برقرار رکھا جاسکے ان ہی میں کچھ گریلوفیس پیک بھی شامل ہیں۔

خواتین کی بڑی تعداد اب چہرے کی چمک اور رونق بڑھانے کے لیے قدرتی اجزاء کا استعمال کرتی ہیں جو ہر طرح کے مضر اثرات  سے پاک ہونے کے ساتھ بہترین نتائج دیتے ہیں۔ یہاں پر موسم سرما میں جلد کو نرم اور ہموار بنانے کے لیے چند فیس پیک پیش کئے جارہے ہیں جو آپ کی جلد کی رونق کو بڑھا دیں گے۔

ایلوویرا جیل اور بالائی

اس فیس پیک کو بنانے کے لیے ایک کھانے کا چمچ ایلوویرا جیل، دوکھانے کے چمچ بلائی اور ایک چٹکی ہلدی درکار ہے۔

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر لگائیں تیس منٹ تک لگا رہنے دیں  پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔

 شہد اور انڈا

اس فیس پیک کو تیار کرنے کے لیے دو کھانے کے چمچ بیسن، ایک کھانے کا چمچ بالائی اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس چاہئے۔

Advertisement

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اب اسے چہرے اور گردن پر لگائیں اور بیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

یہ فیس پیک آپ کی جلد کی خشکی دور کر کے جلد کی  دلکشی کو بڑھا دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Next Article
Exit mobile version