Advertisement

مستقل ’نزلہ زکام‘ رہتا ہے تو اس عادت کو ترک کردیں

مستقل ’نزلہ زکام‘

مستقل ’نزلہ زکام‘ رہتا ہے تو اس عادت کو ترک کردیں

اگر آپ کو مستقل ’نزلہ زکام‘ رہتا ہے تو اس کی وجہ آپ کے ہاتھ میں موجود موبائل فون ہے۔

محمد بن راشد یونیورسٹی آف میڈیسین اینڈ ہیلتھ سائنسز اور آسٹریلیا کی بونڈ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ اسمارٹ فون اور اسمارٹ واچ کی صفائی کو یقینی بنانا لوگوں کی صحت کو زیادہ بہتر تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہاتھوں کی صفائی کا فائدہ اس صورت میں نہیں ہوتا اگر اسمارٹ فون یا دیگر ڈیوائسز کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے

تحقیق کے مطابق گرم درجہ حرارت اور ٹچ اسکرین ڈسپلے کی وجہ سے اسمارٹ فونز امراض کا باعث بننے والے جراثیموں کی افزائش کے لیے مثالی ثابت ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ فونز کبھی ہم سے زیادہ دور نہیں ہوتے اور ہم انہیں ہر جگہ ساتھ لے جاتے ہیں، اسی لیے فونز کی صفائی کو عادت بنانا اسی طرح ضروری ہے جس طرح ہم ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں

Advertisement

اس تحقیق میں ایک طبی مرکز کے عملے کو شامل کرکے ان کے موبائل فونز اور اسمارٹ واچز کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: موبائل سم خریدنے والوں کیلئے اہم خبر؛ پی ٹی اے کا بڑا بیان آگیا

حقیق کے مطابق کچھ جراثیم ایسے تھے جو ادویات کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتے تھے جبکہ کچھ ڈیوائسز میں تو کورونا وائرس کو بھی دریافت کیا گیا۔

محققین نے بتایا کہ فونز کی اسکرین پر موجود یہ جراثیم لوگوں کی صحت کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں مگر موبائل فونز کی صفائی سے اس خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version