دن کا آغاز ان 5 پروٹین سے بھرپر ناشتے سے کریں اور دن بھر توانا رہیں

دن کا آغاز ان 5 پروٹین سے بھرپر ناشتے سے کریں اور دن بھر توانا رہیں
ناشتہ صبح کی پہلی غذا ہوتی ہے اس لیے اس میں ایسے صحت بخش غذائی اجزاء کو شامل کرنا چاہئے جو آپ کی توانائی کو فوری بحال کرنے کے ساتھ آپ کو تازگی فراہم کرے تاکہ آپ دن بھر اپنے معمول کے کام بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔
اگر آپ اپنے روزانہ ایک ہی جیسے ناشتے جو کہ میٹھے کیک، ڈبل روٹی، پراٹھے اور چائے پر مشتمل ہے اور اب انہیں کھا کر تھک گئے ہیں آپ کچھ مختلف ناشتے کی ترکیبوں کو آزماسکتے ہیں جو کہ پروٹین سے بھر پور ہونے ساتھ نہایت مزید بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے ناشتے میں ان غذاؤں کو شامل کریں
ان پروٹٰین سے بھرپور ناشتے کی سب سے خاص بات یہ ہے اسے کھانے کے بعد آپ نہ صرف فوری تونائی محسوس کریں گے بلکہ دوپہر تک آپ کو بھوک کا بھی احساس نہیں ہوگا اس طرح آپ وزن بڑھنے سے بھی بچے رہیں گے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پروٹین آپ کے جسم کے ہر خلیہ کی صحت کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے اسی لیے یہاں پر 5 پروٹین سے بھر پورناشتے بنانے کی ترکیب پیش کی جارہی ہے۔
انڈے کا آملیٹ
انڈا دنیا بھر میں ناشتے کی ایک پسندیدہ غذا سمجھا جاتا ہے یہ پروٹین کے حصول کا سب سے آسان ذریعہ ہونے ساتھ وٹامن ڈی سے بھی بھر پور ہوتا ہے۔
ایک انڈے میں 7 گرام پروٹین ہوتا ہے، اس لیے اگر آپ دو انڈوں اور بہت سی سبزیوں کے ساتھ آملیٹ بناتے ہیں، تو آپ اس طرح 14 گرام پروٹین حاصل کر سکتے ہیں ساتھ ہی اس میں فائبر، وٹامنز اور معدنیات کا صحیح تناسب دن کا بہتر آغاز فراہم کرتا ہے۔
دہی اور تخم بالنگا
اگر آپ ذائقہ دار ناشتے کی تلاش میں ہیں اور کچھ منفرد کھانا چاہتے ہیں تو دہی، رس بھری اور تخم بالنگا سے تیار یہ ناشتہ آپ کے لیے بہترین ہے۔ یہ آپ کو 14 گرام پروٹین فراہم کرے گا۔ ساتھ ہی تخم بالنگا سے آپ صحت مند چکنائی اور 5 گرام پودوں پر مبنی پروٹین، اینٹی آکسیڈینٹ اور رسبیری سے فائبر بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آنتوں کی صحت کے لیے ناشتہ سے قبل اس میوے کا استعمال کریں
مونگ پھلی کا مکھن اور کیلے کا ٹوسٹ
ٹوسٹ کی ہوئی ڈبل روٹی پر مونگ پھلی کا مکھن اوراس پر کیلے کی تہہ ایک منفرد ذائقہ لیکن غذائیت سے بھرپور ناشتہ ہے اس ناشتے سے ٹوسٹ یعنی گندم سے 5 گرام پروٹین، مونگ پھلی کے مکھن سے دل کے لیے صحت مند چکنائی اورتازہ پھل چینی کی زائد مقدار کے بغیر فائبر اور قدرتی مٹھاس حاصل کی جاسکتی ہے۔ جو آپ کے مصروف دن کے لیے بہترین شروعات ہے۔
پروٹین اسموتھی
اگر آپ متوازن ناشتہ کھانا چاہ رہے ہیں تو پروٹین سے بھری اسمودی تیار کریں اس میں پروٹین پاؤڈر کے علاوہ اپنے من پسند پھل اور سبزیوں کو شامل کرکے اسمودی تیارکریں۔
تخم بالنگا پڈنگ
تخم بالنگا کے بیجوں میں بہت سے صحت بخش اجزاء موجود ہوتے ہیں جن میں فائبر، صحت مند چکنائی، میگنیشیم، اور یقیناً پروٹین بھی شامل ہے جب انہیں پانی یا دودھ میں ملایاجاتا ہے تو یہ ایک جیل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
اس ناشتے کو بنانے کے لیے 3 کھانے کے چمچ تخم بالنگا کو ½ کپ بادام کے دودھ میں ملائیں اور پھر ½ چائے کا چمچ میپل سیرپ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں، 2 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
یہ پروٹین سے بھرپور بے حد مزیدار ناشتہ ہے ساتھ ہی اس میں جلد اور دماغی صحت کے لیے اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بھی موجود ہے۔ فائبر اور پروٹین کا بہترین ملاپ جس سے آپ دیر تک پیٹ بھرا محسوس کریں گے، اس کی غذائیت کو مزید بڑھانے کے لیے اس میں خشک میوہ جات بھی کر سکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

