Advertisement

سبز چائے پیتے وقت یہ غلطیاں ہرگز نہ کریں

سبز چائے

سبز چائے پیتے وقت یہ غلطیاں ہرگز نہ کریں

سبز چائے کی ایک انتہائی صحت بخش مشروب ہے جسے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے یہ آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو آپ کو فری ریڈیکل کے نقصان سے بچاکر خلیوں کو صحت مند رکھتی ہے۔

یہ دماغی افعال کو بہتربنانے اور وزن کم کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ اسے سپر فوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

تاہم ایسے افراد کی بھی کمی نہیں ہے جو اس صحت بخش مشروب کو غذا میں شامل رکھتے ہوئے کچھ غلطیاں کرتے جس کی وجہ سے یہ فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان کا سبب بننے لگتی ہے یہاں پر ان ہی غلطیوں کو ذکر کیا جارہا ہے۔

کھانے کے فوراً بعد سبز چائے کا پینا

سبز چائے پینے کی سب سے بڑی غلطی اسے کھانے کے فوراً پینا ہے کیو نکہ اسے پینے سے جو کیلوریزغذا کھانے سے حاصل ہوتی ہے وہ ختم ہوجاتی ہے۔ غذا خصوصاً پروٹین کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اس لیے کھانے کے فوراً بعد سبز چائے پینا اس عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اس لیے اس عمل سے پرہیز کرنا چاہیے۔

گرین ٹی کو انتہائی گرم نہ کریں

Advertisement

 سبز چائے کو انتہائی گرم ہونے پر پینا اسے نہ صرف بے ذائقہ بناتا ہے بلکہ یہ آپ کی صحت کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے، بہترین نتائج کے لیےسبز چائے ہلکا گرم ہونے پر استعمال کریں۔

خالی پیٹ پینا

سبز چائے چونکہ نظام کو ری چارج اور اسے ڈیٹوکسیفائی کرتی ہے، اس لیے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اسے صبح  پینا زیادہ فائدہ مند اور محفوظ ہے تاہم یہ بات مکمل طور پر درست نہیں ہے۔ صبح بیدار ہونے پر معدہ خالی ہوتا ہے اس لئے پہلے ہلکا پھلکا ناشتہ کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ میٹابولزم کو بیدارکیا جاسکے۔

 سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹس اورپولی فینول ہوتے ہیں جو معدے میں تیزابیت کی پیداوار کو بڑھاکر  ہاضمے میں خلل  کا سبب بن سکتے ہیں اس لئے کھانے کے درمیان یا بعد میں پینا زیادہ مناسب ہے۔

سبز چائے گرم ہونے  میں شہد ہرگز نہ ملائیں

اکثرلوگ سبز چائے میں شہد شامل کرنا پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ چینی کا ایک صحت بخش متبادل ہے اور اس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا۔ تاہم، اگر آپ گرم سبز چائے میں شہد شامل کرتے ہیں، تو امکان ہے کہ شہد کی غذائیت ختم ہو سکتی ہے۔ اس لیے ہلکا گرم ہونے پر اس میں شہد اور دار چینی شامل کی جائے۔

Advertisement

سبز چائے کے ساتھ دوائیں نہ لیں

بہت سے لوگ ادویات کو سبز چائے کے کپ کے ساتھ لیتے ہیں یہ انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے کیونکہ ادوایات کی کیمیائی ترکیب سبز چائے کے ساتھ مل کر تیزابیت کا سبب بن سکتی ہے اسی لیے ماہرین ادویات کو ہمیشہ پانی سے لینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اعتدال میں استعمال کریں

یہ بات درست ہے کہ سبز چائے انتہائی صحت بخش مشروب ہے لیکن زیادتی کسی بھی چیز کی بری ہوتی ہے چاہے وہ کوئی صحت بخش غذا ہی کیونہ ہو۔

چائے یا کافی کی طرح سبز چائے میں بھی کیفین ہوتی ہے۔ دن بھرمیں کیفین کا زیادہ استعمال سر درد، سستی، کاہلی، بے چینی، چڑچڑاپن اور اضطراب کا باعث بن سکتا ہے۔ سبز چائے کا بہت زیادہ استعمال جسم میں آئرن کے جذب ہونے میں کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے لہذا دن بھر میں دو کپ سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

ایک ہی وقت میں دو گرین ٹی بیگ استعمال نہ کریں

 کچھ لوگ ایک ہی کپ میں دو گرین ٹی بیگز اس خیال سے استعمال کرتے ہیں کہ اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملے گی تاہم اس سے  ہاضمے کے مسائل اور تیزابیت بھی ہوسکتی ہے۔ اس لیے ایک وقت میں ایک ہی ٹی بیگ استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version