ذیابیطس میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ان طریقوں پر عمل کریں

ذیابیطس میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ان طریقوں پر عمل کریں
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ذیابیطس دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیلنے والا مرض ہے جس کا ابھی تک مکمل علاج دریافت نہیں ہوا ۔ یوں تو اس کی کئی اقسام ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ ٹائپ ٹو کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔
ذیا بیطس کی اس قسم میں جسم انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیتا ہے یا پھر لبلبہ اتنا انسولین پیدا نہیں کرپاتا جتنی جسم کو ضرورت ہوتی ہے جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کا لیول بڑھنےلگتا ہے جس سے جسم کے تمام اعضا صحیح طور پر اپنے افعال انجام نہیں دے پاتے، اور اس طرح بہت سی خطرناک بیماریوں کا خدشہ کئی گناہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ مرض کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے۔ ہر تین میں ایک شخص میں اس کی کوئی واضح علامات ظاہر نہیں ہوتی جس کی وجہ سے انہیں یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ انہیں ذیابیطس کا مرض لاحق ہوچکا ہے۔
یہ ایک ایسا مرض ہے جو غذا کو توانائی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے اس طرح خون میں چینی کی سطح بڑھنے لگتی ہے اور یہ جسم میں کئی امراض کا سبب بن سکتی ہے۔
اس مرض میں بہت سی احتیاط اور مختلف غذاؤں سے پرہیزکا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ شوگر لیول کو توازن میں رکھا جاسکے، یہاں پر چند ایسے ہی مددگار طریقے پیش کیے جارہے ہیں جنہیں اپنا کر صحت مند رہ سکتے ہیں۔
ہائیڈریٹ رہیں
اگر پانی کا مناسب استعمال جاری رکھتے ہیں تو یہ خون میں چینی کی سطح کو توازن میں رکھنے میں مددفراہم کرتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اگرجسم میں چینی کی زائد مقدارہوگی توزیادہ پانی پینے سے یہ گلوکوز پیشاب کے ذریعے خارج ہوجائے گی۔
صحت بخش غذاؤں کا استعمال
آپ کیا کھاتے ہیں یہ خون میں گلوکوز کی سطح کا ذمہ دار ہے تو غیر صحت بخش غذاؤں سے پرہیز کریں اور فائبر سے بھرپور، کم چکنائی، تمام اجناس، پھل اور سبزیوں کو غذا میں شامل رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس کے مریض ان پھلوں کو غذا میں شامل رکھ سکتے ہیں
صحت مند وزن کو برقرار رکھیں
موٹے افراد زیادہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں، اس لیے صحت مند وزن کو برقرار رکھیں تاکہ ذیابیطس کے خطرے کو کم کیا جاسکے اس طرح زندگی کوبھرہور طریقے سے گزار سکتے ہیں۔
ورزش کریں
صحت مند طرز زندگی اپنانا چاہتے ہیں تاکہ ذیابیطس جیسے امراض سے بچ سکیں تو روزانہ کم از کم تیس منٹ کی ورزش کو اپنے معمولات میں شامل کریں۔
خون میں چینی کی سطح کو چیک کرتے رہیں
روزانہ شوگر لیول کو چیک کریں اور معالج کو اس سے آگاہ کریں تاکہ وہ جان سکیں کون سی غذائیں اور ورزش اس عمل کے لیے کار آمد ثابت ہورہی ہیں تاکہ انہیں جاری رکھا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News