Advertisement

کیا آپ کو بھی ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے؟ وجوہات جانیے

دن بھر معمول کے کام کی انجام دہی کے بعد تھکن ہونا عام ہے تاہم کچھ لوگ ہمیشہ ہی تھکن کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ نیند کی کمی تھکن کا باعث بنتی ہے تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ ایسے تمام افراد کسی بھی جسمانی سرگرمی کے بغیر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں یہاں پر چند ایسی ہی وجوہات بتائی جارہی ہیں جو آپ کی تھکن کا باعث بنتی ہے۔

نیند کی کمی

اگر آپ کی نیند کا دورانیہ 6 گھنٹے سے بھی کم ہے تو ہر وقت تھکاوٹ کے احساس پر حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔

نیند کی کمی سے توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جبکہ صحت بھی خراب ہوسکتی ہے۔

Advertisement

اس کا حل بہت سادہ ہے اور وہ ہے ہر رات 7 سے 8 گھنٹے کی نیند کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سورج کی روشنی میں وقت گزارنا تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے، تحقیق

خوراک کا خیال نہ رکھنا

بہت کم مقدار میں کھانے سے بھی تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جبکہ فاسٹ فوڈ کا شوق بھی اس مسئلے کی وجہ بن سکتا ہے۔

اس کا حل بھی آسان ہے اور وہ ہے متوازن غذا کا استعمال ہے۔

اچھے ناشتے کو اپنے معمولات کا حصہ بنائیں جبکہ دن بھر میں ایسی غذا کا استعمال کریں جو جسمانی توانائی میں اضافہ کرے۔

Advertisement

خون کی کمی

خون کی کمی بھی ہر وقت تھکاوٹ کا باعث بننے والی اہم وجہ ہے۔

خون کے سرخ خلیات ہمارے جسم کے ہر حصے تک آکسیجن پہنچانے کا کام کرتے ہیں مگر خون کی کمی کی صورت میں ایسا نہیں ہوتا جس سے ہر وقت تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دن بھر بیٹھنے کے باوجود بیشتر افراد کو تھکاوٹ کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

خون کی کمی کو مختلف غذاؤں جیسے کلیجی، بیج، مچھلی اور دیگر آئرن سے بھرپور غذاؤں سے دور کیا جاسکتا ہے۔

ڈپریشن

Advertisement

اگر آپ کے خیال میں ڈپریشن صرف ذہنی مسئلہ ہے تو یہ جان لیں کہ اس سے جسم پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تھکاوٹ، سردرد اور کھانے کی خواہش ختم ہوجانا ڈپریشن کی عام علامات ہیں۔

اگر ذہنی طور پر مایوسی کے احساس کے ساتھ ساتھ تھکاوٹ کا سامنا کئی ہفتوں تک ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

امراض قلب

اگر روز مرہ کے عام کاموں کو کرنے کے دوران تھکاوٹ کا سامنا ہو تو یہ امراض قلب کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کا بچہ کب تھکاوٹ کا شکار ہوتا ہے؟ ماؤں کےلئے اہم خبر

Advertisement

اگر ایسے کام کرنے میں مشکل محسوس ہو جو پہلے بہت آسانی سے کرلیتے تھے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

کھانے کی الرجی

اگر کسی مخصوص غذا کو کھانے کے بعد تھکاوٹ اور غنودگی کا احساس ہو تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو اس غذا سے الرجی ہو۔

یہ الرجی اتنی زیادہ نہیں ہوتی کہ خارش ہو بس تھکاوٹ کا احساس طاری رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھکاوٹ پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version