گردوں کی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ ممکن؟ لیکن، کیسے

گردوں کی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ ممکن؟ لیکن، کیسے
گردوں کے امراض کافی تکلیف دہ اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔
گردے ہمارے جسم میں نمک، پوٹاشیم اور ایسڈ لیول کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے، جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے اور خون کے سرخ خلیات بھی متوازن سطح پر رہتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ گردوں کو ہونے والے نقصان کی علامات کافی واضح ہوتی ہیں تاہم لوگ جب تک ان پر توجہ دیتے ہیں اس وقت تک بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہوتا ہے۔
آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گردوں کے تکلیف دہ دائمی امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو ہر ہفتے کچھ مقدار میں مچھلی ضرور کھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: گردے میں پتھری کی صورت میں کون سی علامات سامنے آتی ہیں؟
جارج انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اور نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہفتے میں 2 بار چربی والی مچھلی کھانے سے گردوں کے دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
محققین کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے ہم حتمی طور پر نہیں بتاسکتے کہ کونسی اقسام کی مچھلیاں کھانے سے گردوں کے امراض سے بچنے میں زیادہ مدد ملتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News