جلد کو کیمیکل سے ایکسفولیٹ کرنا بہتر ہے یا اسکرب سے ماہرین کیا کہتے ہیں

جلد کو کیمیکل سے ایکسفولیٹ کرنا بہتر ہے یا اسکرب سے ماہرین کیا کہتے ہیں
جلد کی رنگت صاف اور بے داغ ہوتو یہ شخصیت کو متاثر کن بناتی ہے اور جلد کو صاف و ہموار بنانے کے لیے کئی طرح کے طریقے استعمال کئے جاتے ہیں ان ہی میں ایکسفولیٹ کرنا بھی شامل ہے جو کیمیکل یا اسکرب کو استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔
جلد کی اگر مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو اس پر میک اپ، چکنائی، گرد اور کھردری جلد کی ایک تہہ جمع ہوجاتی ہے جسے صاف کرنا نہات ضروری ہوتا ہے کیونکہ اسی کے بعد جو جلد دکھائی دے گی وہ صاف اور ہموار ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ وقتاً فوقتاً جلد کو ایکسفولیئٹ کرنا بہت ضروری ہے۔ اس عمل سے جلد صاف اور جواں دکھائی دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خشک موسم میں نرم اور گلابی ہونٹ کے لیے اپنائیں یہ گھریلو اسکرب
ماہرین کے مطابق ہفتے میں 1 سے 2 بار ایکسفولیٹ کرنا اچھا خیال ہے۔ جبکہ اس کی زیادتی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ تاہم آپ کس طرح جلد ایکسفولیٹ کرنا چاہ رہے ہیں اسکرب کے ذریعے یا پھرکیمیکل سے اس کا فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے یہاں پر دونوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔
فزیکل ایکسفولیٹرز
اسے ایکسفولیئشن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ ہاتھوں کی مدد سے کیا جاتا ہے اس میں کسی بھی ایک پروڈکٹ کو چہرے پر لگا کر انگلیوں کی مدد مساج کیا جاتا ہے تاکہ جلد پر جمی تہہ کو صاف کیا جاسکے اس میں کسی قسم کا کوئی کیمیکل شامل نہیں ہوتا ہے اس لئے یہ طریقہ قدرے آسان محفوظ بھی ہے۔
یہ ایکسفولیئشن ہر طرح کی جلد کے موزوں ہے یہاں تک کہ حساس جلد والے بھی اسے آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں یہ ایکسفولیئشن کتنا بہتر کام کرتا ہے اس کا انحصار پروڈکٹ پر ہے وہ کتنی تاثیررکھتی ہے۔
کیمیکل ایکسفولیٹرز
دوسری قسم کے ایکسفولیٹر میں جلد کی سب سے اوپر کی تہہ کو ہٹانے کے لیے کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے نیز یہ جلد پر جمی ہر طرح کی چکنائی اور میک اپ کی تہہ اور مسامات کو بھی صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے موجودہ دور میں خواتین کی بڑی تعداد کیمیکل ایکسفولیٹر کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں کیونکہ اس میں جلد کو رگڑنا نہیں پڑتا اور کیمیکل چند منٹ میں یہ کام کر دیتا ہے۔
کیمیکل ایکسفولیٹرز بنانے والے مختلف قسم کے کیمیکل استعمال کرتے ہیں۔ کچھ میں پھلوں کے انزائمز اور تیزاب جیسے الفا اور بیٹا ہائیڈروکسیل ایسڈ، وٹامن اے جسے ریٹینائڈ یا ریٹینول کے نام سے جانا جاتا ہے استعمال کئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی عمر سے کئی برس جواں نظر آنا چاہتے ہیں؟ تو یہ اسکرب استعمال کریں
تمام کیمیکل ایکسفولیٹر جلد کے خلیوں کے درمیان بانڈ کو توڑ کر کام کرتے ہیں۔ یہ جلد کی سب سے اوپر کی تہہ کو ہٹانے کا سبب بنتا ہے، جس کے نیچے ایک تازہ اور جوان نظر آنے والی پرت ظاہر ہوتی ہے۔ تاہم اس کے منفی ضمنی اثرات سے بچنے کے لیے صحیح پروڈکٹ کا انتخاب اہم ہے خاص طور پر اگر آپ کی جلد حساس ہے۔
کچھ کیمیکل ایکسفولیٹرز صرف ماہرین جلد کے کہنے پر استعمال کئے جاتے ہیں جو ریٹینائڈ یا ریٹینول پر مشتمل ہوتے ہیں۔مذکورہ کیمیکل پر مشتمل ایکسفولیٹرز کو عام طورچہرے کی جھریوں اورداغ دھبوں سے نمٹنے کے لیے تجویز کئے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

