میاں بیوی کے درمیان جھگڑے انہیں اس خطرناک بیماری میں مبتلا کر سکتے ہیں؟ نئی تحقیق

میاں بیوی کے درمیان جھگڑے انہیں اس خطرناک بیماری میں مبتلا کر سکتے ہیں؟ نئی تحقیق
کہا جاتا ہے کہ میاں بیوی کی حیثیت گاڑی کے دو پہیوں کی ہوتی ہے ، جس گھر میں برتن ہوتے ہیں وہاں ٹکراؤ ہونا ایک لازمی امر ہے اور میاں بیوی کے درمیان جھگڑے درحقیقت ان کے درمیان محبت کو بڑھا دیتا ہے۔
یہ باتیں ہمارے معاشرے میں بزرگ کرتے ہیں لیکن اب امریکی ماہرین کی جدید ترین تحقیق کی روشنی میں اس حوالے سے کچھ ایسے انکشاف ہوئے ہیں جو کہ آپ کیلئے جاننا بھی بے حد ضروری ہیں۔
اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی شدہ جوڑوں کے درمیان بات چیت کی کمی سے مدافعتی افعال کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ منفی جذبات کا تسلسل برقرار رہنے سے صحت متاثر ہوتی ہے اور زخم بھرنے کا عمل زیادہ سست ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ میاں بیوی دونوں خوشگوار تعلقات کے لیے ان اصول کو اپنائیں
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایسے جوڑے جو ایک دوسرے سے زیادہ اچھے طریقے سے بات چیت کرتے ہیں ان کی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ ایک طویل عمر تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور زندگی انجوائے کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کے درمیان بات چیت کی صلاحیت کو بہتر بنانے سے باہمی تعلق کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ صحت کو بھی بہتر بنانا ممکن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News