Advertisement

کورونا وائرس کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم دریافت

کورونا

کورونا وائرس کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم سامنے آئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی 1.5 اس وائرس کی اب تک کی سب سے زیادہ متعدی قسم ہے، اومیکرون کی یہ قسم لوگوں کو زیادہ بیمار نہیں کرتی۔

ڈبلیو ایچ او کی کووڈ کمیٹی کی سربراہ ماریہ وان کا کہنا ہے کہ عالمی حکام فکر مند ہیں کہ اومیکرون کی یہ نئی ذیلی قسم کتنی تیزی سے شمال مشرقی امریکا میں پھیل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہر 2 ہفتوں میں ایکس بی بی 1.5 کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کے باعث یہ وہاں سب سے زیادہ عام قسم بن چکی ہے اور انہوں یہ اومیکرون کی تمام ذیلی اقسام میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آنے والے نئے کورونا ویرینٹ کا تعلق چین سے ہے، ماہر معتدی امراض

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس کے بہت زیادہ متعدی ہونے کی وجہ اس میں ہونے والی جینیاتی تبدیلیاں ہیں جس کے باعث کووڈ کی یہ قسم بہت آسانی سے خلیات میں داخل ہوجاتی ہے۔

کووڈ کمیٹی کی سربراہ نے بتایا کہ اب تک دنیا کے 29 ممالک میں ایکس بی بی 1.5 کے کیسز سامنے آئے ہیں مگر یہ قسم زیادہ بڑے پیمانے پر موجود ہوسکتی ہے کیونکہ دنیا بھر میں جینوم سیکونسنگ کی شرح کم ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ایسا ڈیٹا موجود نہیں جس سے معلوم ہوسکے کہ اومیکرون کی دیگر اقسام کے مقابلے میں یہ نئی قسم لوگوں کو زیادہ بیمار کرسکتی ہے، ایکس بی بی 1.5 کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ آنے والے دنوں میں جاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چین، معروف گلوکارہ کی موت، کورونا خوف کے سائے مزید گہرے

انہوں نے کہا کہ وائرس جتنا زیادہ پھیلے گا اس کے بدلنے کا امکان بھی اتنا زیادہ ہوگا، ہم دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا کی مزید لہروں کو دیکھ سکتے ہیں مگر اموات کی شرح میں اضافہ نہیں ہوگا کیونکہ اس حوالے سے ہمارے اقدامات مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version